Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہم مساوی سلوک ، عزت و احترام چاہتے ہیں : براوو

Updated: June 12, 2020, 11:31 AM IST | Agency | New Delhi

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈرڈوین براوو نے نسلی تعصب پسندی کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انتقام نہیں چاہتے ، ہمارے ساتھ مساوی سلوک ہو اور ہمیں عزت واحترام چاہئے

Bravo - Pic : INN
ویسٹ انڈیز کے کرکٹ کھلاڑی ڈوین براوو ۔ تصویر : آئی این این

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈرڈوین براوو نے نسلی تعصب پسندی  کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انتقام نہیں چاہتے ، ہمارے ساتھ مساوی سلوک ہو اور ہمیں عزت واحترام چاہئے۔  ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کے آئی پی ایل میں ان کے خلاف نسل پرستانہ جملوں  کے انکشاف کے بعد اس معاملے پر بحث شروع   ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ امریکہ میں ۴۶؍ سالہ سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ پولیس کی تحویل میں تھا اور ایک اہلکار نے اس کی گردن پر اپنا گھٹنا رکھا تھا جو بعد ازاں دم توڑ گیا تھا جس کے بعد کھیلوں کی دنیا میں نسلی امتیاز کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ڈوین
 امریکہ میں سیاہ فام شہری کے قتل کے بعد سے امریکہ سمیت دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور کرکٹرز سمیت مختلف کھیلوں کی شخصیات اور ٹیمیں ان سلسلے میں آواز بلند کر چکی ہیں۔زمبابوے کے سابق تیزگیندباز پومی ایمبنگا کے ساتھ انسٹاگرام پر براہ راست بات چیت کے دوران براوو نے نسلی تعصب پسندی   پر بات کرتے ہوئے کہا ’’ دنیا میں جو ہورہا ہے اسے  دیکھنا کافی تکلیف دہ ہے۔ ایک سیاہ فام شہری کی حیثیت سے ، میں اپنے لوگوں کی تاریخ جانتا ہوں ، ان کو کیا برداشت کرنا پڑا۔ لیکن ہم کبھی بھی انتقام کی بات نہیں کرتے   بلکہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ  ہمارے ساتھ مساوی سلوک ہو اور ہمیں عزت واحترام  دیا جائے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’ میں چاہتا ہوں کہ ہمارے بہن بھائی جانیں کہ ہم کتنے مضبوط اور اچھے ہیں۔دنیا بھر کے رہنماؤں کو دیکھو ، چاہے نیلسن منڈیلا، محمد علی یا مائیکل جارڈن ہمارے رہنما تھے جنہوں نے دنیا کو راستہ دکھایا۔ لیکن اب  بہت ہوا۔ ہم  مساوی سلوک اور عزت و  احترام چاہتے ہیں۔ ہم انتقام یا جنگ نہیں چاہتے۔ ہم دنیا میں ایسے لوگوں کو پسند کرتے ہیں جیسے وہ ہیں اور یہی سب سے اہم بات ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK