Inquilab Logo

براوو کی سنچری، ویسٹ انڈیز نے یکروزہ سیریز میں سری لنکا کا مکمل صفایا کردیا

Updated: March 16, 2021, 12:18 PM IST | Agency | Antigua

ویسٹ انڈیز نے تیسرا یکروزہ میچ ۵؍وکٹ سے جیت کر سیریز پر صفر۔۳؍ سے قبضہ کرلیا۔ براوو نے ۱۰۲؍رن بنائے

Dwayne Bravo.Picture:INN
ڈیرن براوو۔تصویر :آئی این این

  ڈیرن براوو کی چوتھی ون ڈے سنچری کی مدد سے ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ۵؍ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز صفر۔۳؍ سے اپنے نام کرلی۔ ویسٹ انڈیز نے پہلا ون ڈے ۸؍ وکٹوں اور دوسرا ون ڈے ۵؍ وکٹ  سے جیت لیا تھا۔
 براوو۴۷؍ ویں اوور میں۱۰۲؍رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے۱۳۲؍ گیندیں کھیلیں اور۵؍چوکے اور ۴؍ چھکے لگائے۔ جب وہ آؤٹ ہوئے تو ویسٹ انڈیز کو ۲۶؍رن کی ضرورت تھی۔ براوو نے کپتان کیرون پولارڈ کے ساتھ۸۰؍ رن  کی شراکت کی جو ۵۳؍رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ میزبان ٹیم نے ۹؍ گیند باقی رہتے ۴۸ء۳؍ اوور میں۵؍ وکٹوں پر۲۷۶؍ رن  بناکر میچ اور سیریز دونوں جیت لی۔  مین آف دی میچ براوو اور مین آف دی سیریز شائی ہوپ (۶۴؍رن) نے تیسرے وکٹ کیلئے ۱۰۹؍ رن جوڑے۔ ویسٹ انڈیز نے۱۰؍ ویں اوور میں۳۹؍ رن پر۲؍ وکٹ گنوائے تھے ، لیکن ان دونوں نے میچ میں ٹیم کو واپس لادیا۔جیسن ہولڈر (ناٹ آؤٹ ۱۴؍رن) نے۴۹؍ ویں اوور کی تیسری گیند پر چھکا لگاکرٹیم کو فاتح بنا دیا۔ براوو نے جون۲۰۱۶ء کے بعد پہلی ون ڈے سنچری اسکور کی۔ اُس وقت انہوں نے باربڈوس میں جنوبی افریقہ کے خلاف ۱۰۲؍ رن  بنائے تھے۔ اس  سے قبل سری لنکا ایک بار پھر ٹاس ہار گیا تھا اور پہلے بیٹنگ کے لئے آیا تھا۔اس نے ۵۰؍اوور میں ۶؍وکٹ کے نقصان پر ۲۷۶؍رن بنائے۔آشین بھنڈارا ۵۵؍رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور پی ڈی سلوا نے بھی ۸۰؍رن کا تعاون دیا۔ ان دونوں بلے بازوں کی بدولت سری لنکا نے چیلنجنگ اسکور بنایا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK