Inquilab Logo

براوو آخری اوور کے لئے فٹ نہیں تھے: ایم ایس دھونی

Updated: October 19, 2020, 10:28 AM IST | Agency | Sharjah

دہلی کیپٹلس کے خلاف شکست کے بعد مایوس چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آخری اوور کے لئے ڈیون براوو کی جگہ رویندر جڈیجا سے گیند بازی کروانے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ براوو آخری اوور کرانے کے لئے فٹ نہیں تھے

Dhoni And Bravo. Picture:INN
دھونی اور ڈیون براوو ۔ تصویر: آئی این این

دہلی کیپٹلس کے خلاف شکست کے بعد مایوس چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آخری اوور کے لئے ڈیون براوو کی جگہ رویندر جڈیجا سے گیند بازی کروانے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ براوو آخری اوور کرانے کے لئے فٹ نہیں تھے۔چنئی نے فاف ڈوپلیسس (۵۸) اور امباتی رائیڈو (۴۵؍ ناٹ آؤٹ) کی عمدہ اننگز کی بدولت۱۷۹؍ رن بنائے جس کے جواب میں دہلی نے شکھر دھون کی۱۰۱؍رن کی ناٹ آؤٹ  اننگز کی مدد سے ۵؍ وکٹ سے میچ جیت لیا۔ آخری اوور میں دہلی کو جیت کے لئے۱۷؍ رن درکار تھے اور دھونی نے جڈیجا کو بولنگ کے لئے بھیجا۔دھونی نے کہا کہ براوو آخری اوور پھینکنے کے لئے فٹ نہیں تھے اور میدان چھوڑنے کے بعد واپسی نہیں کرسکے تھے ، لہٰذا ہم نے جڈیجا کو بولنگ کے لئے بھیجا۔ ہمارے پاس صرف کرن شرما اور جڈیجا کا متبادل تھا لہٰذا میں نے جڈیجا کا انتخاب کیا۔ شاید یہ کافی نہیں تھا۔ شکھر کاوکٹ بہت اہم تھا اور ہم انہیں آؤٹ کرنے کے چند مواقع سے محروم ہوگئے۔ وہ ایسے کھلاڑی ہیں کہ اگر وہ کریز پر رہے تو اسکور بورڈ متحرک رہتا ہے۔ شکھر مواقع کا فائدہ اٹھانے کا گر جانتے ہیں اور اسٹرائک ریٹ کو برقرار رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پچ نازک تھی اور پہلی اور دوسری اننگز میں بھی تبدیلی آئی تھی۔ دوسری اننگز میں پچ بہت بہتر تھی اور یہ بلے بازوں کو فائدہ دے رہی تھی۔ لیکن ہمیں جیت کا سہرا شکھرکو دینا ہوگا۔ انہوں نے بہت عمدہ بیٹنگ کی اور دوسرے بلے بازوں نے بھی ان کا ساتھ دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK