Inquilab Logo Happiest Places to Work

برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے کی ۱۹۵۸ء ورلڈ کپ کی جرسی نیلامی کے لیے تیار

Updated: June 03, 2026, 8:02 PM IST | Rio

برازیل کے لیجنڈری فٹبالر پیلے کی طرف سے ۱۹۵۸ء کے ورلڈ کپ فائنل میں پہنی گئی یادگار جرسی نیلامی کے لیے پیش کی جا رہی ہے، جس کی مالیت۶؍ملین ڈالر سے زائد لگائی گئی ہے۔

Young Pele.X
نوجوان پیلے۔ تصویر:ایکس

 برازیل کے لیجنڈری فٹبالر پیلے کی طرف سے ۱۹۵۸ء کے ورلڈ کپ فائنل میں پہنی گئی یادگار جرسی نیلامی کے لیے پیش کی جا رہی ہے، جس کی مالیت۶؍ملین ڈالر  سے زائد لگائی گئی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ نیلامی گھر `سوتھبیزکے مطابق اس تاریخی شرٹ کی آن لائن نیلامی ۲۹؍ جون سے ۱۶؍ جولائی تک جاری رہے گی۔
 اس وقت محض ۱۷؍ سالہ نوجوان پیلے نے یہ نیلے رنگ کی، مختصر آستینوں والی ۱۰؍ نمبر کی جرسی اسٹاک ہوم کے نزدیک راسمونڈا اسٹیڈیم میں میزبان سویڈن کے خلاف فائنل میچ میں پہنی تھی۔ اس میچ میں برازیل نے ۲۔۵؍گول سے تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔ پیلے ورلڈ کپ فائنل میں گول کرنے والے تاریخ کے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں، انہوں نے اس فائنل میں 2 شاندار گول داغے تھے۔ یہ برازیل کی تاریخ کا پہلا ورلڈ کپ ٹائٹل بھی تھا۔

یہ بھی پڑھئے:رنویـر سنگھ تنازع پر کنگنا نے کہا: جب حیثیت بڑھتی ہے تو دشمن بھی بڑھتے ہیں


 کھیلوں کی معروف اشاعت دی ایتھلیٹک  کے مطابق، اگر یہ جرسی تخمینے کے مطابق فروخت ہوتی ہے، تو یہ تین بار ورلڈ کپ(۱۹۵۸ء، ء۱۹۶۲ء اور ۱۹۷۰ء) جیتنے والے واحد کھلاڑی پیلے کی زندگی کا مہنگا ترین یادگار اثاثہ بن جائے گی۔ اب تک کسی بھی فٹبال جرسی کی سب سے مہنگی فروخت کا ریکارڈ ارجنٹائن کے ڈیاگو میراڈونا کے پاس ہے، جن کی جرسی ۲۰۲۲ء میں  ۲۸ء۹؍ ملین ڈالر میں نیلام ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈکپ ۲۰۲۶ء میں نافذ کیے جانے والے نئے قوانین کیا ہیں؟


پیلے (جن کا انتقال ۲۰۲۲ء میں ۸۲؍ برس کی عمر میں ہوا) نے ۱۹۵۸ء کا فائنل جیتنے کے بعد یہ جرسی اپنے روم میٹ اور ساتھی کھلاڑی ڈیڈا کو تحفے میں دی تھی۔ کئی دہائیوں تک ڈیڈا کی فیملی کے پاس رہنے اور پھر برازیل کے ایک میوزیم میں سجنے کے بعد، اسے۲۰۰۴ء میں ایک گمنام خریدار نے حاصل کر لیا تھا جو اب اسے نیلام کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK