ڈیووالڈ بریوس نے ڈارون کے مارارا کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جانےوالے دوسرے ٹی۲۰؍ میچ میں صرف ۵۶؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ۱۲۵؍ رن کی شاندار اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا کے خلاف۵۳؍ رن سے شاندار فتح دلائی۔
EPAPER
Updated: August 12, 2025, 10:00 PM IST | Darwin
ڈیووالڈ بریوس نے ڈارون کے مارارا کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جانےوالے دوسرے ٹی۲۰؍ میچ میں صرف ۵۶؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ۱۲۵؍ رن کی شاندار اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا کے خلاف۵۳؍ رن سے شاندار فتح دلائی۔
ڈیووالڈ بریوس نے ڈارون کے مارارا کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جانےوالے دوسرے ٹی۲۰؍ میچ میں صرف ۵۶؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ۱۲۵؍ رن کی شاندار اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا کے خلاف۵۳؍ رن سے شاندار فتح دلائی۔۱۲؍ چوکوں اور۸؍ چھکوں سے سجی اس شاندار اننگز نے نہ صرف ۳؍ میچوں کی سیریز ۱۔۱؍ سے برابر کر دی بلکہ آسٹریلیا کی ٹی۲۰؍ میچوں میں مسلسل ۹؍ فتوحات کا سلسلہ بھی توڑ دیا۔
جنوبی افریقہ کو بلے بازی کی دعوت ملنے کے بعد ساتویں اوور میں اس کا اسکور۳؍وکٹ پر ۵۷؍رن تھا۔ تاہم۲۱؍سالہ بریوس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ بریوس کو ٹرِسٹن ا سٹبس(۳۱؍رن) کی صورت میں ایک بہترین ساتھی ملا اور دونوں نے چوتھے وکٹ کے لیے صرف ۳ء۹؍ اوور میں۱۲۶؍ رن کی شراکت قائم کی۔ یہ پارٹنرشپ جنوبی افریقہ کی واپسی کی بنیاد بنی، جس میں بریوس نے اپنے تمام دلکش اسٹروکس کا بھرپور مظاہرہ کیا۔۲۱ء۲۲۳؍ کے اسٹرائیک ریٹ نے آسٹریلوی بولنگ پر ان کے قہر کو ظاہر کیا۔
یہ بھی پڑھیئے:نیوزی لینڈ کے ٹام بروس کی اسکاٹ لینڈ ٹیم میں شمولیت
نوجوان دائیں ہاتھ کے بلے باز نے خاص طور پر گلین میکسویل کو نشانہ بنایا، جنہیں انہوں نے لگاتار ۶،۶، ۴،۶؍ مار کر نصف سنچری مکمل کی اور یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے کم عمر ترین جنوبی افریقی بلے باز بن گئے۔ محض۱۶؍ گیندوں پر انہوں نے۵۰؍ سے۱۰۰؍ رن تک کا سفر طے کیا اور جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسرا تیز ترین ٹی۲۰؍ انٹرنیشنل سنچری اور آسٹریلیا کے خلاف کسی بھی بلے باز کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
جنوبی افریقہ کا۷؍وکٹ پر ۲۱۸؍رن کا اسکور آسٹریلیا کے خلاف ان کا سب سے بڑا ٹی۲۰؍ انٹرنیشنل اسکور ثابت ہوا، جو بریوس کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت ممکن ہوا۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی اننگز مشکلات کا شکار رہی۔ میزبان ٹیم نے دوسرے اوور میں ایڈن مارکرم کی گیند پر ٹریوس ہیڈ (۵) کا وکٹ گنوا دیا، جس کے بعد کیمرون گرین (۹) کو کوینا مفاکا کی گیند پر نکابایومزی پیٹر نے مڈوکٹ پر شاندار کیچ تھاما۔ اگرچہ وہ گرنے کے دوران کچھ ڈگمگائے، لیکن تیسرے امپائر نے کیچ کو درست قرار دیا۔ مشیل مارش اور ٹم ڈیوڈ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے۴۸؍ رن کی شراکت کی، مگر ڈیوڈ کوربن بوش کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس سے قبل انہوں نے صرف۲۳؍ گیندوں پر ۴؍ چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کر کے ٹیم کو جیت کی جانب بڑھانے کی کوشش کی، لیکن کگیسو ربادا کی ایک سخت گیند کو کور پر کھیلتے ہوئے آؤٹ ہو گئے اور ٹیم کی رفتار تھم گئی۔ اس شاندار فتح کے ساتھ، جنوبی افریقہ نے سیریز کے پہلے میچ میں۱۷؍ رن سے ملنے والی شکست کے بعد زبردست واپسی کی۔ اب سیریز کا فیصلہ کن تیسرا ٹی ۲۰؍ میچ۱۶؍ اگست کو کیئرنس میں کھیلا جائے گا۔