• Sat, 25 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹھاکرلی فلائی اوور پر خطرناک ہورڈنگز میونسپل انتظامیہ نے ہٹا ئیں

Updated: October 25, 2025, 3:58 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Thakurli

ٹھاکرلی ریلوے فلائی اوور پر گزشتہ چند روز سے نصب غیر قانونی اشتہاری ہورڈنگز نے شہریوں کیلئے ایک نیا خطرہ پیدا کر دیا تھا۔

Banners on the flyover that were removed by the civic administration. Photo: INN
فلائی اوور پر واقع بینرز جنہیں شہری انتظامیہ نے ہٹا دیا۔ تصویر: آئی این این
ٹھاکرلی ریلوے فلائی اوور پر گزشتہ چند روز سے نصب غیر قانونی اشتہاری ہورڈنگز نے شہریوں کیلئے ایک نیا خطرہ پیدا کر دیا تھا۔ کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) کی اجازت کے بغیر لگائے گئے یہ بینرس اور ہورڈنگز کسی بھی وقت تیز ہوا کے جھونکوں سے اکھڑ کر ریلوے ٹریک یا سڑک پر گر سکتے تھے جس سے نہ صرف لوکل و ایکسپریس ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں بلکہ فلائی اوور سے گزرنے والے شہریوں کی جان کو بھی شدید خطرہ لاحق تھا۔
تفصیلات کے مطابق ٹھاکرلی فلائی اوور کے دونوں جانب گزشتہ کئی دنوں سے مختلف سالگرہ، تہواروں اور مقامی تقریبات کی مبارکباد پر مبنی بورڈ اور ہورڈنگز آویزاں تھے۔ ان پر بعض مقامی سیاسی رہنماؤں اور سماجی شخصیات کی تشہیری تصاویر نمایاں طور پر درج تھیں۔ یہ ہورڈنگز اور بینرز کمزور رسیوں کے ذریعے پل کے جنگلوں سے باندھے گئے تھے جو تیز ہوا چلنے پر جھولنے لگتے اور کسی بھی لمحے ٹوٹ کر نیچے گرنے کا خطرہ پیدا کر دیتے تھے۔مسافروں کے مطابق اگر یہ بورڈ کسی ٹرین کےدروازے پر کھڑے مسافر یا ۲؍پہیوں والی سواری پر گر جاتا تو ایک لمحے کی کوتاہی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھی۔
ایک مقامی شہری کی اطلاع پر کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) کے ’ایف‘ وارڈ کی اسسٹنٹ میونسپل کمشنر ہیما ممبرکر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پھیری والا ہٹاؤ دستہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر تمام غیر قانونی ہورڈنگز اور بینرز ہٹا دئیے۔ میونسپل انتظامیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث ایک ممکنہ سانحہ ٹل گیا۔موقع پر موجود افسران نے واضح کیا کہ عوامی مقامات پر بغیر اجازت کسی بھی قسم کی تشہیری سرگرمی میونسپل قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے جس کے نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔ اسسٹنٹ میونسپل کمشنر ہیما ممبرکر نے خبردار کیا کہ آئندہ اگر کسی نے بھی پلوں، سڑکوں یا دیگر عوامی مقامات پر غیر قانونی بورڈ یا بینر نصب کئے، تو ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹھاکرلی، کوپر اور ڈومبیولی کے فلائی اوورز پر ماضی میں بھی اسی نوعیت کی غفلت کے سبب حادثات پیش آ چکے ہیں لیکن بعض عناصر ذاتی تشہیر کے لئے آج بھی عوامی سلامتی کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK