• Sun, 16 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہارمر اور جانسن کی شاندار گیندبازی، جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان کو مات دی

Updated: November 16, 2025, 3:35 PM IST | Kolkata

کپتان ٹیمبا باؤما (ناٹ آؤٹ۵۵؍رن ) اور سائمن ہارمر (۴؍ وکٹ)، مارکو جانسن اور کیشو مہاراج (۲۔۲؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت عالمی چیمپئن جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں تیسرے ہی دن ہندوستان کو ۳۰؍ رنز سے شکست دے دی۔

South Africa Players.Photo:PTI
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی۔ تصویر:پی ٹی آئی

کپتان ٹیمبا باؤما (ناٹ آؤٹ۵۵؍رن ) اور سائمن ہارمر (۴؍ وکٹ)، مارکو جانسن اور کیشو مہاراج (۲۔۲؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت  عالمی چیمپئن جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں تیسرے ہی دن ہندوستان کو ۳۰؍ رنز سے شکست دے دی۔ 

۱۲۴؍ رنز کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کو مارکو جانسن نے لنچ سے پہلے یشسوی جیسوال اور کے ایل راہل کوجلدآؤٹ کر دیا۔ لنچ تک ہندوستان نے ۲؍ وکٹ پر ۱۰؍رنز بنائے تھے۔ ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی، پہلے ہی اوور میں مارکو جانسن نے یشسوی جیسوال (صفر) کو وکٹ کیپر کائل ویرین کے ہاتھوں کیچ کروا کے جنوبی افریقہ کو پہلے  وکٹ دلایا۔ پھر تیسرے اوور میں کے ایل راہل کو بھی اسی طرح آؤٹ کر کے دکھایا کہ وہ ہندوستان کو آسانی سے جیتنے نہیں دیں گے۔ 
ہندوستان کا تیسرا وکٹ ۱۵؍ویں اوور میں دھروو جوریل (۱۳؍رن) کے طور پر گرا، انہیں سیمون ہارمر نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کی گیند بازی کے سامنے ہندوستانی بلے باز بے بس نظر آئے اور ایک کے بعد ایک پویلین لوٹتے گئے۔ رشبھ پنت (۲؍رن) اور رویندر جڈیجا (۱۸؍رن) کو ہارمر نے آؤٹ کیا۔ ۳۱؍ویں اوور میں ایڈن مارکرم نے واشنگٹن سندر (۳۱؍رن) کو آؤٹ کر کے ہندوستان کی میچ جیتنے کی امید ختم کر دی۔ ۳۵؍ویں اوور میں کیشو مہاراج نے اکشر پٹیل (۲۶) اور محمد سراج کو آؤٹ کر کے۹۳؍رنز  پر ہندوستان کی دوسری اننگز کا اختتام کیا۔ مہاراج نے اپنے اوور میں ایک چوکا اور دو چھکے کھانے کے بعد اکشر پٹیل کو شکار بنایا۔ 
محمد سراج (دو رن دے کر دو وکٹ) اور جسپریت بمراہ (دو رن دے کر ایک وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے آج یہاں پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن دوپہر کے کھانے سے قبل دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کو محض ۱۵۳؍رنز  پر ڈھیر کردیا ۔ کپتان ٹیمبا باؤما (ناٹ آؤٹ۵۵؍رن ) نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور مشکل پچ پر ہندوستان کو ۱۲۴؍ رنز کا ہدف ملا۔ 


جنوبی افریقہ کے کل تک ۹۳؍رن  پر ۷؍ کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے ۔ اتوار کو  جب جنوبی افریقہ نے کھیل کا آغاز کیا تو صبح کے سیشن میں ٹیمبا باؤما نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اسی دوران جسپریت بمراہ نے کاربن بوش (۲۹؍رن ) کو بولڈ کرکے ہندوستان کو ۸؍ویں کامیابی دلائی۔ اس کے بعد ۵۴؍ویں اوور میں محمد سراج نے پہلے سائمن ہارمر (۷؍رن) کو بولڈ کیا اور اسی اوور کی آخری گیند پر کیشو مہاراج کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز ۱۵۳؍رنز پر ختم کی۔ پہلی اننگز کی بنیاد پر ہندوستان کو۳۰؍ رنز کی سبقت حاصل تھی، اس لحاظ سے اسے جیت  کے لیے ۱۲۴؍ رنز کا ہدف ملا۔ 

یہ بھی پڑھئے:رویندرجڈیجہ نے ہندوستان کو فتح کے قریب پہنچا دیا

ہندوستان کی جانب سے رویندر جڈیجا نے ۴؍ وکٹیں حاصل کئے۔ کلدیپ یادو اور محمد سراج کو دو-دو وکٹ ملے، جبکہ جسپریت بمراہ اور اکشر پٹیل نے ایک- ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔  ہندوستانی کپتان شبھ من گل گردن میں درد کے باعث اسپتال میں داخل تھے اور بیٹنگ کے لیے نہیں آئے اور ہندوستانی اننگز ۹۳؍رنز پر ختم ہوگئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK