Updated: February 25, 2026, 1:56 PM IST
| Mumbai
جنوبی ہند کے سپر اسٹار پربھاس کے لیے ۲۰۲۶ء کی شروعات بالکل اچھی نہیں رہی۔ ان کی فلم ’’دی راجہ صاب‘‘ ریلیز ہوئی، لیکن باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی۔ اب ان کی اگلی تین فلموں کی باری ہے، جن کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔ اسی دوران یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا پربھاس’’ دی راجا صاب‘‘کے نقصان کی بھرپائی کریں گے؟ آخر ایک سال پہلے اداکار نے کس سے کیا وعدہ کیا تھا؟ آئیے جانتے ہیں۔
پربھاس۔ تصویر:آئی این این
پربھاس کے پاس فلموں کی کوئی کمی نہیں ہے، وہ لگاتار بڑی فلموں پر کام کر رہے ہیں۔ تاہم سال کی شروعات ان کے لیے اچھی ثابت نہیں ہوئی۔ ان کی فلم ’’دی راجہ صاب‘‘ کا بجٹ تقریباً ۴۵۰؍ کروڑ روپے بتایا گیا تھا جبکہ فلم دنیا بھر میں صرف۲۵۰؍ کروڑ روپے ہی کما سکی۔ اس کے بعد سے وہ اپنی آنے والی فلموں میں مصروف ہیں۔
ایک طرف پربھاس کی فلم ’’اسپرٹ‘‘ ہے، جسے سندیپ ریڈی وانگا ڈائریکٹ کر رہے ہیں اور یہ ۲۰۲۷ء میں ریلیز ہوگی۔ فی الحال وہ اس فلم کو روک کر ’’فوجی‘‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں کیونکہ ہنو راگھوپودی کی یہ فلم اسی سال سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ ادھر’’کالکی ۲‘‘ کی شوٹنگ بھی شروع ہو چکی ہے۔ اب خبر ہے کہ پربھاس ایک نئی فلم کے لیے بھی بات چیت کر رہے ہیں۔
پربھاس کے پاس جتنی زیادہ فلمیں ہیں، اتنا ہی میکرز کے لیے ٹینشن بھی ہے کیونکہ وہ ایک ساتھ کئی فلمیں سائن کر لیتے ہیں۔ اس وجہ سے بعض فلمیں تاخیر کا شکار ہو جاتی ہیں، جیسا کہ ’’دی راجہ صاب‘‘ کے ساتھ ہوا، جو کئی بار ملتوی ہونے کے بعد ریلیز ہو سکی۔ لیکن اب لگتا ہے کہ پربھاس نے نقصان کی تلافی کا ارادہ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:رنجی فائنل:شبھم اور یاور کی شاندار بلے بازی
کیا پربھاس ۲۵۰؍ کروڑ کے نقصان کی بھرپائی کریں گے؟
حال ہی میں ایک نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پربھاس اور وشو پرساد کے درمیان ایک اہم میٹنگ ہوئی ہے۔ پربھاس نے پیپل میڈیا فیکٹری کے لیے ایک فلم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو وہ۲۰۲۷ء کے وسط تک اس پروجیکٹ کے لیے تاریخیں دے سکتے ہیں تاہم ابھی تک یہ طے نہیں ہوا کہ اس فلم کی ہدایت کاری کون کرے گا۔ وشو پرساد اس وقت ایک مناسب ڈائریکٹر کی تلاش میں ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:سنجے لیلا بھنسالی کی فلم لَو اینڈ وار میں نظر آئے گا اُن کا خاص نظریہ
رپورٹ کے مطابق پربھاس نے ’’دی راجہ صاب‘‘ کے نقصان کی تلافی کے لیے اپنی فیس کم کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے، تاکہ فلم کے خسارے کو کچھ حد تک پورا کیا جا سکے۔ فی الحال پربھاس ’’فوجی‘‘پر کام کر رہے ہیں، اس کے بعد’’ اسپرٹ‘‘کی شوٹنگ کریں گے اور جلد ہی ’’کالکی ۲۹۹۸اے ڈی ‘‘ کے سیکوئل کے سیٹ پر بھی شامل ہوں گے۔ حال ہی میں امیتابھ بچن بھی سیٹ پر پہنچے تھے، جہاں سے کمل ہاسن کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی تھی۔