• Mon, 09 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا سلمان خان کی فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘کی ریلیز ملتوی ہو سکتی ہے؟

Updated: February 08, 2026, 8:05 PM IST | Mumbai

سپر اسٹار سلمان خان کے مداحوں کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ بھائی جان کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’’دی بیٹل آف گلوان‘‘ کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھ سکتی ہے۔ فلم کی شوٹنگ ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے اور ۱۷؍ اپریل کی ڈیڈ لائن حاصل کرنا میکرز کے لیے تھوڑا مشکل لگ رہا ہے ۔ صرف شوٹنگ ہی نہیں، بلکہ فلم کو ریلیز سے پہلے وزارت دفاع سے کلیئرنس بھی لینا ہوگا، جس میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

Salman Khan.Photo:INN
سلمان خان۔ تصویر:آئی این این

سپر اسٹار سلمان خان ان دنوں اپنی وار ڈراما فلم’’ بیٹل آف گلوان’‘  کے تعلق سے کافی خبروں میں ہیں۔ مداح  اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، لیکن اسی دوران بھائی جان کے چاہنے والوں کے لیے ایک خبر آئی ہے جو انہیں تھوڑا مایوس کر سکتی ہے۔ معلومات کے مطابق، فلم کی ریلیز کی تاریخ  آگے بڑھ سکتی ہے۔ پہلے یہ فلم ۱۷؍ اپریل کو سنیما گھروں میں آنے والی تھی، لیکن اب سلمان اور میکرز اسے کسی نئی تاریخ پر ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
فلم کا شوٹنگ شیڈول 
بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق  بتایا جا رہا ہے کہ فلم کا ایک ہفتے کا شیڈول ۹؍ فروری سے شروع ہونے والا ہے۔ اس کے بعد کچھ دن کی مزید شوٹنگ باقی ہے اور امید ہے کہ فروری کے آخر تک فلم مکمل طور  تیار ہوجائے گی۔ 
فلم  وزارت دفاع کو دکھانی ہوگی   
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر اپورو لاکھیا جلد ہی دوبارہ شوٹ کیے گئے حصوں کی ایڈیٹنگ شروع کریں گے  لیکن مسئلہ صرف ایڈیٹنگ تک محدود نہیں ہے۔ قواعد کے مطابق ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کو ریلیز سے پہلے وزارت دفاع کو دکھانا ہوگا، جس میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میکرز کو لگ رہا ہے کہ فلم کو۱۷؍ اپریل تک مکمل کرنا مشکل ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:نصیرالدین شاہ کے یونیورسٹی تنازع پر منوج منتشر کا ردعمل

فلم کی ریلیز مؤخر کرنے پر غور؟ 
سلمان خان خود اس بات  کے تعلق سے  کافی سنجیدہ ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ فلم وطن پرستی سے جڑی ہے، اس لیے اس کے ساتھ کوئی جلد بازی نہیں ہونی چاہیے۔ بھائی جان نے ٹیم کو واضح کر دیا ہے کہ چاہے وقت لگے، لیکن فلم کا فائنل لک زبردست اور یادگار ہونا چاہیے۔ اگرچہ سلمان یا  لاکھیاکی طرف سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ سب جانتے ہیں کہ سلمان کچھ حد تک غیر متوقع ہیں، ممکن ہے کہ وہ آخری وقت میں اصرار کریں اور۱۷؍ اپریل کو ہی فلم ریلیز کر دیں، لیکن فی الحال اس کی توقع کم لگ رہی ہے۔ اگلے چند دنوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے:آرسنل کی فتوحات کا سلسلہ برقرار، سنڈر لینڈ کو شکست،۹؍ پوائنٹس کی برتری

فلم گلوان وادی میں  ہندوستان -چین کے درمیان لڑائی پر مبنی  ہے
بتاتے چلیں کہ اپورو لاکھیا کے ڈائریکشن میں بن رہی یہ فلم ۲۰۲۰ء میں گلوان وادی میں  ہندوستان -چین کے درمیان ہوئی شدید جھڑپ کو دکھائے گی، جہاں جوانوں نے بغیر ہتھیاروں کے صرف پتھروں اور لاٹھیوں سے لڑائی کی تھی۔ ’انڈیاز موسٹ فیئر لیس ۳‘ پر مبنی اس فلم میں سلمان خان ایک طاقتور فوجی کے روپ میں نظر آئیں گے جبکہ چترنگدا سنگھ بھی اہم کردار میں ہیں۔ ہندوستانی  فوجیوں کی بہادری کو سلام کرتی فلم کی ریلیز ڈیٹ فی الحال ۱۷؍ اپریل مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK