Inquilab Logo

کپتان پانڈیاکا فاتحانہ آغاز،آئرش ٹیم کو پہلے ٹی ۲۰؍ میں شکست دی

Updated: June 28, 2022, 1:36 PM IST | Agency | Mumbai

ٹیم انڈیا نے ۷؍وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ یزویندر چہل مین آف دی میچ۔ ہیری ٹیکٹر کی نصف سنچری

Yuzvendra Chahal.Picture:INN
یزویندر چہل ۔ تصویر: آئی این این

کپتان ہاردک پانڈیا ( ایک  وکٹ اور۲۴؍رن) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو پہلے ٹی ۲۰؍میں آئر لینڈکو ۷؍ وکٹوں سے شکست دی۔ بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا اور آئرلینڈ نے ہندوستان کے سامنے۱۲؍ اوورس میں۱۰۹؍ رن کا ہدف دیا جسے ہندوستان نے۹ء۲؍ اوورس میں حاصل کر لیا۔  ہندوستان کی جانب سے پہلی بار اننگز کا آغاز کرنے والے دیپک ہڈا نے۴۷؍ رن بنائے۔ ہڈا نے اپنی ۲۹؍ گیندوں کی اننگز میں ۶؍ چوکے اور ۲؍چھکے لگائے۔ اوپنر ایشان کشن نے۱۱؍ گیندوں پر ۳؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے ۲۶؍ رن بنائے۔ پہلی بار ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کرنے والے ہاردک پانڈیا نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے آئرلینڈ کی جانب سے وکٹ حاصل کیا اور پھرہدف کا تعاقب کرتے ہوئے۱۲؍ گیندوں پر ایک چوکے اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے۲۴؍ رن بنائے۔ آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ نے ۲؍ اوورس میں۱۸؍ رن دے کر ۲؍ وکٹ لئے  جبکہ جوشوا لٹل نے۲ء۲؍ اوورس میں۳۹؍ رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ اس سے قبل آئرلینڈ نے ہیری ٹیکٹر (۳۳؍ گیندوں پر۶۴؍رن) کی دھماکہ خیز بلے بازی کی بدولت ہندوستان کے سامنے ۱۰۹؍رن کا ہدف رکھا تھا۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بلے بازی کیلئے بلایا اور۲۲؍ رن پر آئرلینڈ کے۳؍ وکٹ لئے۔ کپتان اینڈریو بالبرنی بغیر کسی نقصان کے آؤٹ ہوئے جبکہ پال اسٹرلنگ نے ۴؍ اور گیریتھ ڈیلانی نے ۸؍ رن بنائے۔ اس کے بعد ہیری ٹیکٹر نے لورکن ٹکر کے ساتھ نصف سنچری شراکت کی۔ ٹکر نے۱۶؍ گیندوں پر۲؍ چھکوں کی مدد سے ۱۸؍ رن  بنائے۔ آئرلینڈکیلئے سب سے زیادہ رن بنانے والے ٹیکٹر نے۳۳؍ گیندوں پر ۶؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے۶۴؍ رن بنا کر آئرلینڈ کو۱۲؍ اوورس میں ۱۰۸؍ رن تک پہنچا دیا۔ ہندوستان کی جانب سے یزویندر چہل، ہاردک پانڈیا، بھونیشور کمار اور اویس خان نے ایک ایک وکٹ  لیا۔ یزویندر چہل مین آف دی میچ  رہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK