Inquilab Logo Happiest Places to Work

کارلوس الکاراز اور کوکو گاف فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں داخل

Updated: June 05, 2025, 11:21 AM IST | Agency | Paris

اسپینش کھلاڑی الکاراز نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں ٹامی پال کو شکست دے دی۔

Carlos Alcaraz. Photo: INN
کارلوس الکاراز۔ تصویر: آئی این این

عالمی نمبر دو کھلاڑی اور موجودہ  چمپئن  کارلوس الکاراز نے بدھ کو امریکی ٹامی پال کو ہرا کر فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ وہیں خواتین کے زمرے میں  امریکی کی کوکو گاف نے بھی ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔خیال رہے کہ گاف سے پہلے پولینڈ کی اسٹار ایگا سواتیک اور عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی آریانا سبالینکا نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔  
 اسپین کے سرکردہ کھلاڑی الکاراز نے ٹامی پال پر ایک گھنٹہ۳۴؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ  میں ۰۔۶، ۱۔۶، ۴۔۶؍ سےشاندارکامیابی حاصل کرتے ہوئے رولاگیروس میں لگاتار تیسرے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ سیمی فائنل میں الکاراز کا مقابلہ اٹلی کے لورینزو میوسیٹی  سے ہوگا۔ اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لورینزو میوسیٹی نے فرنچ اوپن میں امریکی کھلاڑی ٹیافو کو  ۲۔۶، ۶۔۴، ۵۔۷، ۲۔۶؍ سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ میوسیٹی نے پہلی بار فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا ہے۔ بدھ کو تیسری سیڈیافتہ کوکو گاف نے سست شروعات اور پہلے سیٹ میں ٹائی بریکر میں ہار سے ابھر کر ہم وطن میڈیسن کیز کو۷۔۶، ۴۔۶، ۱۔۶؍  سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔خیال ر ہے کہ  منگل کو  خواتین کے زمرے میں پولینڈ کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ایگا سواتیک نے کوارٹر فائنل میں یوکرین کی ایلینا سویتولینا کو۱۔۶، ۵۔۷؍ سے ہرا کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ سیمی فائنل میں سواتیک کا مقابلہ بیلاروس کی آریانا سبالینکا سے ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK