سابق عالمی نمبر ایک اور ۲۰۱۸ءک ی چمپئن ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی کو آسٹریلیا کے ۶؍ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے ساتھ آسٹریلین اوپن ۲۰۲۴ء کیلئے مین ڈرا میں وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: December 08, 2023, 11:42 AM IST | Agency | Melbourne
سابق عالمی نمبر ایک اور ۲۰۱۸ءک ی چمپئن ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی کو آسٹریلیا کے ۶؍ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے ساتھ آسٹریلین اوپن ۲۰۲۴ء کیلئے مین ڈرا میں وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی ہے۔
سابق عالمی نمبر ایک اور ۲۰۱۸ءک ی چمپئن ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی کو آسٹریلیا کے ۶؍ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے ساتھ آسٹریلین اوپن ۲۰۲۴ء کیلئے مین ڈرا میں وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی ہے۔ ووزنیاکی، جنہوں نے ۲۰۱۸ء میں میلبورن پارک میں خطاب جیتا تھا، اُن ۷؍ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جن کا اعلان گزشتہ روز سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کیلئے وائلڈ کارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے طور پر کیا گیا ۔ دیگر ۶؍باصلاحیت آسٹریلوی کھلاڑی کمبرلی بیریل، اولیویا گیڈیکی، ٹیلا پریسٹن، جیمز ڈکورتھ، مارک پولمینز اور ایڈم والٹن ہیں۔
۲۰۱۸ءکی چمپئن کھلاڑی ووزنیاکی نے آسٹریلین اوپن کے آفیشل پوڈ کاسٹ پر ۴؍ برسوں میں پہلی بار آسٹریلین اوپن میں واپسی پر اپنی جوش کا اظہار کیا۔ ۲؍ بچوں کی ۳۳؍سالہ والدہ نے کہا’’میرے پاس میلبورن کی بہت سی شاندار یادیں ہیں اور یقینی طور پر آسٹریلین اوپن جیتنا میرے کریئر کی خاص بات ہے۔‘‘ واضح رہے کہ کیرولین ووزنیاکی آسٹریلین اوپن ۲۰۲۰ءکے بعد ریٹائر ہو گئی تھیں۔ ساڑھے ۳؍سال تک ٹینس کورٹ دور رہنے کے بعد ووزنیاکی نے اگست ۲۰۲۳ء میں ٹینس میں دلچسپ واپسی کی۔ یو ایس اوپن میں اپنی گرینڈ سلیم واپسی سے پہلے وہ مونٹریال اور سنسناٹی میں کھیلیں ، جہاں وہ چوتھے راؤنڈ میں حتمی چمپئن کوکو گاف سے ہار گئیں۔
کیرولین ووزنیاکی نے واپسی پر کہا کہ میلبورن دنیا کے میرے پسندیدہ شہروں میں سے ایک ہے اور میں اسے اپنے خاندان اور اپنے بچوں کے ساتھ شیئر کرنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔ یہ واضح طور پر ایک ٹورنامنٹ ہے جس میں میں بہت آرام دہ محسوس کرتی ہوں۔ مجھے گیندوں سے پیار ہے، مجھے کورٹ سے پیار ہے اور میں شائقین سے پیار کرتی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ جب میں وہاں سب کے درمیان پہنچوں گی تو میرا پُرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ مجھے اس بات کا یقین ہے۔‘‘
واضح رہے کہ سال کا پہلا گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن ۱۴؍سے ۲۸؍جنوری تک کھیلا جائےگا، جس میں آرینا سبالینکا کا مقصد خواتین کے خطاب کا دفاع کرنا ہے اور نوواک جوکووچ مردوں کے زمرے میں ایک اور فتح حاصل کرنا چاہیں گے۔