Inquilab Logo Happiest Places to Work

رُوڈ نے ڈریپر کو ہرا کر اپنا پہلا میڈرڈ اوپن خطاب جیتا

Updated: May 06, 2025, 12:45 PM IST | Agency | Madrid

 ناروے کے اسٹار ٹینس کھلاڑی کیسپر رُوڈ نے برطانیہ کے جیک ڈریپر کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن کا خطاب جیت لیا۔  

Casper Ruud. Picture: INN
کیسپر رُوڈ۔ تصویر: آئی این این

 ناروے کے اسٹار ٹینس کھلاڑی کیسپر رُوڈ نے برطانیہ کے جیک ڈریپر کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن کا خطاب جیت لیا۔  اتوار کی دیر رات کھیلے جانے والے فائنل میچ میں کیسپر ُروڈ نے برطانیہ کے جیک ڈریپر کو ۲؍ گھنٹے ۲۹؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں۷۔۵، ۶۔۳، ۴۔۶؍سے شکست دے کر میڈرڈ اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔ یہ کیسپر رُوڈکا پہلا ماسٹرس۱۰۰۰؍ خطاب  ہے۔  رُوڈ نے ڈریپر کی سروس  دو بار توڑ کر پہلا سیٹ ۵۔۷؍سے جیت لیا۔ دوسری جانب ڈریپر نے دوسرا سیٹ ۳۔۶؍ سے جیت کر میچ میں واپسی کی۔ رُوڈ نے تیسرے سیٹ میں۲۔۳؍ کی برتری حاصل کی اور بالآخر سیٹ اور میچ ۴۔۶؍ سے جیت لیا۔ میچ کے دوران کیسپر رُوڈ نے ۹؍ اور ڈریپر نے ۶؍ ایس لگائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK