• Mon, 28 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’پرنس‘ گل اور’ کنگ‘ کوہلی کی سنچریاں،ہندوستان نے ونڈیز کو ہرادیا

Updated: September 28, 2026, 1:07 PM IST | Agency | Thiruvananthapuram

ہندوستان  نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے یکروزہ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۸؍وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔فتح کیلئے ملنے والے ۲۹۶؍ رنوں کے ہدف کو وراٹ کوہلی اور کپتان شبھ من گل نے اپنی بلے بازی سے چھوٹا ثابت کردیا اور ۵۰؍گیندیں باقی رہتے  ہی ۲؍وکٹ پر ۳۰۰؍ رن بناکر میچ جیت لیا۔

Virat Kohli (right) and Shubman Gill displayed magnificent batting. Photo: PTI
وراٹ کوہلی (دائیں)اور شبھ من گل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ تصویر: پی ٹی آئی

ہندوستان  نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے یکروزہ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۸؍وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔فتح کیلئے ملنے والے ۲۹۶؍ رنوں کے ہدف کو وراٹ کوہلی اور کپتان شبھ من گل نے اپنی بلے بازی سے چھوٹا ثابت کردیا اور ۵۰؍گیندیں باقی رہتے  ہی ۲؍وکٹ پر ۳۰۰؍ رن بناکر میچ جیت لیا۔ ٹیم انڈیا کے ’پرنس‘ کہے جانے والے شبھ من گل کے بعد ’کنگ‘ کوہلی  نے اپنی بلے بازی کا جلوہ بکھیرا۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں کپتان شبھ گل اور روہت شرما نے شاندار آغاز کیا۔دونوں نے پہلے وکٹ کی شراکت میں۷۴؍رن جوڑے۔ روہت شرما۳۲؍رن بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعدوراٹ کوہلی نے گل کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا اور دونوں نے سنچریاں بنائیں۔شبھ من گل۱۳؍چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ۱۱۰؍ رن بناکر آؤٹ ہوئے۔وراٹ کوہلی نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ۱۳۹؍ رنوں کی ناٹ آؤٹ اننگز میں ۱۰؍چوکے اور ۹؍ چھکے مارے۔یہ کوہلی کی یکروزہ کرکٹ میں ۵۵؍ ویں سنچری ہے۔ رتوراج گائیکواڈ۱۳؍رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ہندوستان نے ۴۱ء۴؍ اوور میں  ۲؍وکٹ پر ۳۰۰؍رن بناکر میچ جیت لیا۔

یہ بھی پڑھئے: تھانے: اولڈیج ہوم سے سابق ہندوستانی کرکٹر ونود کامبلی کا پیغام، مداح جذباتی

اس سے قبل جسٹن گریوز کی شاندار سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کے خلاف ۷؍ وکٹوں پر ۲۹۵؍ رن بنائے تھے۔ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کرنے والی ہندوستانی ٹیم کیلئے پاور پلے مشکل رہا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے ۱۰؍ اوور میں ۸۵؍ رن بنائے۔ گریوز اور جان کیمبل نے نصف سنچریاں بناتے ہوئے سنچری شراکت داری کی۔ کیمبل ۶۲؍رن بنا کر ۲۰؍ویں اوور میں کُلدیپ یادو کا شکار بنے۔

اس کے بعد رن بنانے کی رفتار کچھ سست ہوئی اور کارٹی ۳۱؍گیندوں پر ۱۳؍ رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ گریوز نے ۱۰۸؍ گیندوں پر ۱۲؍ چوکوں کی مدد سے ۱۰۱؍ رن بناکر اپنی پہلی ون ڈے سنچری مکمل کی۔ کُل دیپ نے ۶؍ گیندوں کے اندر ۳؍ وکٹیں حاصل کرکے ویسٹ انڈیز کا اسکور۵؍وکٹ پر ۱۹۸؍کردیا، تاہم عامر جنگو نے اپنی دوسری شاندار ون ڈے نصف سنچری بناکر ٹیم کو ۳۰۰؍ رنوں کے قریب پہنچا دیا۔

ہندوستان کی جانب سے کُلدیپ یادو نے ۴۰؍رن دے کر ۴؍، پرسدھ کرشنا نے ۶۰؍رن دے کر ۲؍ اور نتیش کمار ریڈی نے ۴۵؍رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔

کوہلی کے تیز ترین ۱۵؍ ہزار رن

وراٹ کوہلی نے ۱۵؍ ہزار رنوں کا سنگ میل اپنی ۳۰۳؍ویں اننگز میں عبور کیا۔ جبکہ سچن  تینڈولکر کو اس مقام تک پہنچنے کیلئے ۳۷۷؍ اننگز کھیلنی پڑی تھی۔ اس طرح وراٹ نے سچن کا ریکارڈ ۷۴؍ اننگز کے بڑے فرق سے توڑ دیا۔وراٹ کوہلی کے نام اب یک روزہ کرکٹ میں ۱۵؍ ہزار سے زائد رن ہو چکے ہیں۔ اس فہرست میں سچن  تینڈولکر سرفہرست ہیں، جنہوں نے اپنے کریئر میں مجموعی طور پر۱۸؍ہزار۴۲۶؍ رن بنائے ہیں۔ کوہلی اب اس خاص کلب میں شامل ہونے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK