Inquilab Logo

چمپئن لیگ: ایٹلیٹیکو میڈرڈ اورڈارٹمنڈ نے کوارٹر فائنل میں قدم رکھا

Updated: March 15, 2024, 9:45 AM IST | Agency | Madrid

میڈرڈ نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں انٹر میلان کو شکست دی جبکہ ڈارٹمنڈ نے پی ایس وی اندوین کو ہراکر آخری۸؍میں جگہ محفوظ کی۔

Atletico Madrid`s goalkeeper performed brilliantly in the shootout. Photo: INN
ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے گول کیپر نے شوٹ آؤٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تصویر : آئی این این

ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں انٹر میلان کو ۲؍کے مقابلے۳؍ گول سے شکست دے کر چمپئن لیگ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ ایٹلیٹیکو میڈرڈ پہلے مرحلے میں دو ایک سےپیچھے تھی، اور دوسرے مرحلے میں انٹر میلان کے ڈی مارکو کے گول کرکے برتی حاصل کر لی لیکن گریزمین اور ڈیپے کے گول سے میڈرڈ نے برابری حاصل کی۔ مقررہ وقت میں اسکور ۲۔ ۲؍سے برابری پر ختم ہونے پر پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا۔ اس میں ایٹلیٹیکو نے جان اوبلاک کی شاندار گول کیپنگ کی بدولت ۲۔ ۳؍سے کامیابی حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔ 
 ڈارٹمنڈ بھی جیت گیا
جیڈون سانچو کے ابتدائی گول اور مارکو ریس کے دیر سے گول کی مدد سے ڈارٹمنڈ نے چمپئن لیگ کے کوارٹر فائنل میں قدم رکھا۔ بدھ کو دیر رات کھیلے گئے چمپئن لیگ کے آخری ۱۶؍میچ میں پی ایس وی اندوین کو دو صفرسے شکست دی۔   سانچو نے میچ کے آغاز کے تیسرے ہی منٹ میں گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کھیل کے اسٹاپیج ٹائم کے پانچویں منٹ میں ریس کے گول کی بدولت ڈورٹمنڈ نے آخری ۱۶؍کا میچ مجموعی طور پپر ایک کے مقابلے ۳؍گول سے جیت لیا۔ واضح رہے کہ پہلے مرحلے کا مقابلہ ڈورٹمنڈ اور اندووین کے درمیان ایک ایک سے ڈرا ہوا تھا۔ ۲۰۱۳ء میں چمپئن لیگ کا فائنل کھیلنے والی ڈورٹمنڈ نے ۳؍ سال میں پہلی بار آخری ۸؍ میں جگہ بنائی ہے۔ میچ کے بعد ڈورٹمنڈ کے نکلاس فلکروگ نے ​​کہا کہ ہماری توجہ میچ کے اگلے مرحلے پر ہے جہاں ہمارا مقابلہ ایک بڑے حریف سے ہوگا۔ ہماری کوشش رہےگی کہ ہم اپنے فارم کو برقرار رکھیں اور مخالف ٹیم کی طاقت یا کمزوری پر توجہ دینے کے بجائے اپنے کھیل میں مزید بہتری لاتے ہوئے کامیابی حاصل کریں۔ کھلاڑی پُر اعتماد نظر آرہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK