ہندوستان کی ویشنوی اڈکر اور رُتوجا بھوسلے کو ڈبلیو ٹی اے ۲۵۰؍ چنئی اوپن کے خواتین کے ڈبلز فائنل میں اتوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
EPAPER
Updated: November 09, 2026, 1:41 PM IST | Agency | Chennai
ہندوستان کی ویشنوی اڈکر اور رُتوجا بھوسلے کو ڈبلیو ٹی اے ۲۵۰؍ چنئی اوپن کے خواتین کے ڈبلز فائنل میں اتوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ہندوستان کی ویشنوی اڈکر اور رُتوجا بھوسلے کو ڈبلیو ٹی اے ۲۵۰؍ چنئی اوپن کے خواتین کے ڈبلز فائنل میں اتوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سوئزرلینڈ کی سیمونا والٹر اور نائما کاراموکو کی جوڑی نے یک طرفہ فائنل مقابلے میں ہندوستانی جوڑی کو۲ ۔۶،۰ ۔۶؍ سے شکست دےدی۔اس شکست کے باوجود ویشنوی اور رُتوجا نے ہندوستانی خواتین کی ٹینس میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ ڈبلیو ٹی اے ٹور سطح کے ڈبلز فائنل میں پہنچنے والی پہلی مکمل ہندوستانی جوڑی بن گئی ہیں۔
فائنل مقابلے میں ہندوستانی جوڑی سوئس کھلاڑیوں کی جارحیت اور بہترین تال میل کا مقابلہ نہیں کر سکی۔ کاراموکو نے نیٹ پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستانی کھلاڑیوں کو مسلسل دباؤ میں رکھا جبکہ والٹر نے بیس لائن سے زبردست شاٹ لگا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ ہندوستانی جوڑی کی راہ ان کی کئی غیر ضروری غلطیوں اور اہم مواقع کو کیش نہ کرنے کی وجہ سے بھی مشکل ہو گئی۔والٹر اور کاراموکو کی جوڑی نے مقابلے کے آغاز سے ہی جارحانہ رخ اپنایاتھا۔ والٹر نے بیس لائن سے خاص طور پر بیک ہینڈ پر شاندار شاٹ لگائے، وہیں کاراموکو نے نیٹ پر اپنی پھرتی اور درست شاٹ سے ہندوستانی کھلاڑیوں کو پریشان کیا۔فائنل میں شکست کے باوجود ویشنوی اڈکر اور رُتوجا بھوسلے کا چنئیاوپن میں سفر ہندوستانی خواتین کی ٹینس کے لئے ایک بڑی کامیابی رہا۔ دونوں نے ڈبلیو ٹی اے ٹور سطح کے ڈبلز فائنل میں پہنچنے والی پہلی مکمل ہندوستانی جوڑی بن کر تاریخ رقم کی۔ ان کی یہ کارکردگی ملک میں خواتین کے ڈبلز ٹینس کے لئے بھی جوش و خروش بڑھانے والی ثابت ہوئی۔