Inquilab Logo Happiest Places to Work

انگلینڈ کا ٹیسٹ دورہ ہندوستانی کرکٹ کیلئے ایک اہم موڑ ہے: چتیشور پجارا

Updated: May 29, 2025, 8:58 PM IST | New Delhi

تجربہ کار ٹاپ آرڈر بلے باز چتیشور پجارا کا ماننا ہے کہ انگلینڈ کا اگلا۵؍ میچوں کا ٹیسٹ دورہ ہندوستانی کرکٹ کے لیے ایک اہم موڑ ہے۔

Cheteshwar Pujara. Photo: INN.
چتیشور پجارا۔ تصویر: آئی این این۔

 تجربہ کار ٹاپ آرڈر بلے باز چتیشور پجارا کا ماننا ہے کہ انگلینڈ کا اگلا۵؍ میچوں کا ٹیسٹ دورہ ہندوستانی کرکٹ کے لیے ایک اہم موڑ ہے۔ انہوں نے ہیڈنگلے میں ۲۰؍ جون سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے منتخب نوجوان کھلاڑیوں کے گروپ کا حوالہ دیا۔ روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیسٹ کھیلنے کے نئے دور میں قدم رکھنے کے لیے ہندوستان کے پاس بالترتیب شبھمن گل اور رشبھ پنت کی شکل میں ایک نیا کپتان اور نائب کپتان ہے۔ تاریخی طور پر، ہندوستان نے انگلینڈ میں ۱۹؍ میں سے صرف ۳؍ سیریز جیتی ہیں جبکہ راہل دراوڑ نے آخری بار۲۰۰۷ء میں ٹیم کی کپتانی کی تھی۔ 
انہوں نے کہاکہ `ہندوستان-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ہمیشہ ٹیم کے صبر اور موافقت کا صحیح پیمانہ رہی ہے۔ پچھلے ۱۰۰؍برسوں میں، ہندوستان نے انگلش سرزمین پر کھیلی گئی۱۹؍ سیریز میں سے صرف۳؍ جیتے ہیں، جو اس بات کو واضح کرتا ہے کہ یہ مقابلہ ہمارے لیے کتنا چیلنجنگ رہا ہے۔ ایک نوجوان اور متحرک اسکواڈ کے ساتھ، یہ دورہ ہندوستانی کرکٹ کے لیے اہم موڑ ہے۔ میں یہ دیکھنے کا منتظر ہوں کہ یہ گروپ کس طرح اس موقع کا فائدہ اٹھاتا ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے نئے معیارات مرتب کرتا ہے۔ 
ایجبسٹن، لارڈس، اولڈ ٹریفورڈ اور دی اوول ہندوستان-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے بقیہ میچوں کے دوسرے مقامات ہیں۔ بین اسٹوکس کی زیرقیادت انگلینڈ کے خلاف سیریز ہندوستان کے لیے ایک نئے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ سائیکل کے آغاز کی بھی علامت ہے۔ ہندوستان کے سابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے انگلینڈ کے دورے پر انہیں درپیش سخت چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے گل کی قیادت والی ٹیم کی حمایت کی ہے۔ پٹھان براڈکاسٹرس کے کوریج کے لیے ایک پینلسٹ کے طور پر نظر آئیں گے، جن کی ٹیسٹ سیریز کے لیے مہم کی ٹیگ لائن `گراؤنڈ تمہارا، جیت ہماری ہے۔ 
پٹھان نے کہاکہ `نئی نسل کے آگے آنے کے ساتھ، ٹیم انڈیا نہ صرف وراثت کو آگے بڑھا رہی ہے، بلکہ وہ ہماری کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا باب لکھ رہی ہے۔ گراؤنڈ تمہارا، جیت ہماری، اس ٹیم کے نڈر رویہ اور لچک کی بالکل عکاسی کرتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ٹیم مشکل ترین چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور ملک بھر میں شائقین کی ایک نئی لہر کو متاثر کرنے کی صلاحیت اور عزم رکھتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK