Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیرالا وندے ماترم تنازع پر وزیراعلیٰ کی وضاحت: مکمل قومی گیت پیش کرنا لازمی نہیں

Updated: May 30, 2026, 7:23 PM IST | Thiruvananthapuram

کیرالا میں وندے ماترم تنازع پر وزیر اعلیٰ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مکمل قومی گیت پیش کرنا لازمی نہیں، یہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب گورنر کی پالیسی تقریر سے قبل اس گیت کا صرف ابتدائی حصہ ہی بجایا گیا۔

Governor delivering a speech in the Kerala Assembly. Photo: X
کیرالا اسمبلی میں گورنر تقریر کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

کیرالامیں اس وقت سیاسی تنازعہ کھڑا ہو گیا جب اسمبلی میں گورنر کی پالیسی تقریر سے قبل صرف وندے ماترم کا ابتدائی حصہ بجایا گیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس واقعے کو ’’باعث شرم‘‘ قرار دیا جبکہ حزبِ اختلاف کا کہنا ہے کہ شہریوں پر مکمل گیت گانا مسلط نہیں کیا جا سکتا۔کیرالا کے وزیراعلیٰ وی ڈی استیھیسن نے جمعہ کو کہا کہ قومی گیت مکمل طور پر پیش کرنا لازمی نہیں، کیونکہ پارلیمان نے اس سلسلے میں کوئی قانون نہیں بنایا۔ا ستیھیسن گورنر کے تحفظات پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: ۳۴؍ کروڑ خوں بہا، ۲۰؍ سال بعد عبدالرحیم کی رہائی، کیرالا میں ہندو مسلم اتحاد

بعد ازاں کیرالا کے گورنر راجندر وشواناتھ آرلیکر نے جمعہ کو عوامی طور پر تصدیق کی کہ لوک بھون نے اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں وندے ماترم مکمل پیش کرنے پر اصرار کیا تھا۔ تاہم، انہوں نے پولیس بینڈ کی جانب سے مکمل ورژن نہ بجانے پر ناراضگی ظاہر کی۔آرلیکر نے اسمبلی میں یہ معاملہ نہیں اٹھایا لیکن بعد میں لوک بھون میں میڈیا سے کہا کہ جب گورنر ایسی تقریبات میں شریک ہوں تو پروٹوکول کی پیروی کی جائے۔ دریں اثناء سی پی آئی کے سینئر لیڈربنوئے وشوم نے کہا کہ یہ گیت ہندوستان کا قومی ترانہ نہیں ہے اور روایتی طور پر صرف اس کے پہلے دو بند عوامی تقریبات میں پڑھے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وندے ماترم ہندوستان کی تاریخ میں اہم مقام رکھتا ہے لیکن اسے قومی ترانے کے برابر نہیں رکھا جا سکتا۔ آزاد ہندوستان میں اسے کبھی باضابطہ طور پر قومی ترانے کی حیثیت نہیں دی گئی۔  

یہ بھی پڑھئے: راہل گاندھی آٹو رکشہ ڈرائیورس سے ملنے پہنچے، ساتھ کھانا بھی کھایا

انہوں نے مزید کہا کہ گیت کے بعد کے بندوں میں ہندو دیوی دیوتاؤں کا ذکر ہے، اس لیے آزادی سے پہلے ہی اس پر بحث ہوتی رہی ہے۔ حالانکہ حزبِ اختلاف کے لیڈرپنارائی وجئے نے یو ڈی ایف حکومت کے موقف کو سراہا جبکہ بی جے پی نے کانگریس کی قیادت والی حکومت پر وندے ماترم اور گورنر کی توہین کا الزام لگایا۔بی جے پی کے قومی ترجمان شہزاد پونہ والانے الزام عائد کیا کہ یہ یو ڈی ایف کے اتحادی انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے دباؤ پر کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK