حال ہی میں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ بننے والے ساؤتھ سنیما کے سپر اسٹار وجے تھلاپتھی اپنی فلم ’’جنا نائیگن ‘‘ کے لیے کافی عرصے سے خبروں میں ہیں۔ گزشتہ ۷؍ ماہ سے ان کے کریئر کی یہ آخری فلم ریلیز کی منتظر تھی۔
EPAPER
Updated: July 02, 2026, 6:05 PM IST | Chennai
حال ہی میں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ بننے والے ساؤتھ سنیما کے سپر اسٹار وجے تھلاپتھی اپنی فلم ’’جنا نائیگن ‘‘ کے لیے کافی عرصے سے خبروں میں ہیں۔ گزشتہ ۷؍ ماہ سے ان کے کریئر کی یہ آخری فلم ریلیز کی منتظر تھی۔
حال ہی میں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ بننے والے ساؤتھ سنیما کے سپر اسٹار وجے تھلاپتھی اپنی فلم ’’جنا نائیگن ‘‘ کے لیے کافی عرصے سے خبروں میں ہیں۔ گزشتہ ۷؍ ماہ سے ان کے کریئر کی یہ آخری فلم ریلیز کی منتظر تھی۔ سینسر بورڈ سرٹیفیکیشن کیس میں پھنسے ’’جنا نائیگن ‘‘ کے حوالے سے اب ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ’’جنا نائیگن ‘‘ کو سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن نے منظوری دے دی ہے اور وجے کی فلم اب سنیما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار ہے۔ آئیے پوری کہانی جانتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’آوارہ پن ‘‘:امال ملک کی کمپوزنگ پرپاکستانی گلوکار مصطفیٰ زاہد کا رد عمل
’’جنا نائیگن ‘‘ کو کب ریلیز کیا جائے گا؟
وجے تھلاپتی کی ’’جنا نائیگن ‘‘ اصل میں ۹؍ جنوری ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی۔ تاہم، سینسر بورڈ نے فلم کی منظوری نہیں دی اور اسے سرٹیفکیٹ بھی نہیں دیا جس کی وجہ سے ’’جنا نائیگن ‘‘ ریلیز نہیں ہو سکی۔ فلمسازوں نے دعویٰ کیا کہ سینسر بورڈ جان بوجھ کر ان کی فلم کی منظوری روک رہا ہے اور معاملہ عدالت میں پہنچا۔
اب انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وجے کی ’’جنا نائیگن ‘‘ کو سینسر بورڈ سے ہری جھنڈی مل گئی ہے۔ فلم کو اے ریٹیڈ سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے، یہ ریلیز کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلمسازوں نے اس جولائی ’’جنا نائیگن ‘‘ کو بڑے پردے پر ریلیز کر سکتے ہیں۔ اگرچہ اس معاملے کے بارے میں ابھی تک سرکاری تصدیق دستیاب نہیں ہے، لیکن اگر واقعی ایسا ہے تو یہ یقینی طور پر وجے کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔
یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈ کپ:بلجیم نے سینیگال کی امیدوں پر پانی پھیردیا
’’جنا نائیگن ‘‘ پر پابندی کیوں لگائی گئی؟
دراصل، ’’جنا نائیگن ‘‘ کے ٹریلر کو دیکھنے کے بعد، یہ ایک پولیٹیکل ڈرامہ تھرلر ہے۔ سینسربورڈ نے فلم میں سیاسی جماعتوں کے ناموں، مکالموں اور کرداروں پر اعتراض کیا۔ یہی وجہ ہے کہ ’’جنا نائیگن ‘‘ کو سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کردیا گیا۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ ان تبدیلیوں کے بعد ہی ’’جنا نائیگن ‘‘ کو ریلیز کا سرٹیفکیٹ ملا ہے۔