۲۰۰۷ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’آوارہ پن‘‘ نے وقت کے ساتھ ایک منفرد اور یادگار مقام حاصل کر لیا، جبکہ اس کا ساؤنڈ ٹریک فلم کی سب سے نمایاں خصوصیات میں شمار ہونے لگا۔
EPAPER
Updated: July 02, 2026, 5:03 PM IST | Mumbai
۲۰۰۷ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’آوارہ پن‘‘ نے وقت کے ساتھ ایک منفرد اور یادگار مقام حاصل کر لیا، جبکہ اس کا ساؤنڈ ٹریک فلم کی سب سے نمایاں خصوصیات میں شمار ہونے لگا۔
۲۰۰۷ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’آوارہ پن‘‘ نے وقت کے ساتھ ایک منفرد اور یادگار مقام حاصل کر لیا، جبکہ اس کا ساؤنڈ ٹریک فلم کی سب سے نمایاں خصوصیات میں شمار ہونے لگا۔’’تو پھر آؤ‘‘ اور ’’تیرا میرا رشتہ‘‘ جیسے گیت عمران ہاشمی کی اس فلم کی پہچان بن گئے اور آج بھی مداحوں میں بے حد مقبول ہیں۔
فلم ’’آوارہ پن ۲‘‘ کے لیے فلمسازوں نے ’’تو پھر آؤ‘‘ کو دوبارہ ترتیب دے کر فلم کا ٹائٹل ٹریک بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جسے امال ملک نے نہ صرف کمپوز کیا ہے بلکہ اپنی آواز بھی دی ہے۔ اس اعلان پر پاکستانی گلوکار مصطفیٰ زاہد نے بھی ردِعمل دیا، جو اصل ’’آوارہ پن‘‘ کے ساؤنڈ ٹریک کی نمایاں آوازوں میں شامل تھے اور خاص طور پر ’’تو پھر آؤ‘‘ کی لازوال پیشکش کے لیے جانے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:فرح نے دپیکا کو ۱۰؍ دن سیٹ پر بیٹھ کر شاہ رخ کی اداکاری کو محض دیکھنے کو کہا تھا
’’آوارہ پن ۲‘‘ کے اعلان پر ردِعمل دیتے ہوئے مصطفیٰ زاہد نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا’’الفاظ بیان نہیں کر سکتے کہ کل سے اب تک آپ سب کی محبت اور پیغامات نے مجھے کتنا جذباتی کر دیا ہے۔ اگر میری زندگی میں کبھی مجھے اس محبت کی سب سے زیادہ ضرورت تھی تو وہ یہی وقت تھا اور میں ہمیشہ آپ سب کا شکر گزار رہوں گا۔ فلم ’’آوارہ پن ۲‘‘ اپنی پوری کامیابی کی مستحق ہے کیونکہ ۲۰۰۷ء میں یہ صرف چند نوجوان لڑکوں کی کوشش تھی جنہوں نے اپنے دل کی آواز پر کچھ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس ٹیم کا دوبارہ دل نہیں ٹوٹنا چاہیے۔‘‘منگل کے روز امال ملک نے بھی ایکس پر اعلان کیا کہ انہوں نے ’’آوارہ پن ۲‘‘ کا ٹائٹل ٹریک کمپوز کیا ہے، جسے انہوں نے اب تک کے اپنے کریئر کا بہترین گانا قرار دیا۔ جذباتی نوٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا’’میں ہمیشہ اسے #SoulOfAwarapan کہتا تھا، یہاں تک کہ مکیش بھٹ صاحب نے اسے ایک نام دیا۔ میں ان کا بے حد شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے وشیش فلمز کی پہلی فلم دی، جو ۱۶؍سال کی عمر سے میرا خواب تھا۔ آج مکیش جی اور وشیش فلمز کی بدولت میرا ۲۰؍ سال پرانا خواب پورا ہو رہا ہے۔ میں نے اس فلم کے لیے اپنے کریئر کا بہترین گانا تخلیق کیا ہے ’’ آوارہ پن ۲‘‘ کا ٹائٹل سانگ، جس کے بول معروف شاعر ’’رشمی وراگ‘‘ نے لکھے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:اگر امریکی کمپنیاں مناسب تجاویز پیش کریں تو اشیائے ضروریہ کی خریداری ممکن: ایران
ایک اور پوسٹ میں امال ملک نے پاکستانی گلوکار مصطفیٰ زاہد کو خراجِ تحسین پیش کیا، جن کی آواز میں ’’تو پھر آؤ‘‘ اور’’تیرا میرا رشتہ‘‘ اصل ’’آوارہ پن‘‘ البم کے یادگار ترین گانے بنے۔ انہوں نے لکھا’’ایک بڑا سا گلے لگانا اُس شخص کے لیے جسے ہم کبھی نہیں بھول سکتے ،اصل آواز مصطفیٰ زاہد اور۲۰۰۷ء کے ساؤنڈ ٹریک میں ان کی شاندار خدمات۔ میرے دوست، میرے بھائی اور ایک خطرناک سرحد کے اُس پار رہنے والے ساتھی۔ اگر تم نے اصل گانوں میں وہ جادو نہ جگایا ہوتا تو ہم آج یہ سب کبھی نہ کر پاتے۔ ان لاجواب دھنوں، بے مثال آواز اور تمہاری پیشکش میں موجود وہ خالی پن، جو آج بھی مجھے خوفزدہ بھی کرتا ہے اور سکون بھی دیتا ہے، اس کے لیے شکریہ۔‘‘