Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنتر منتر پر آئے بچے کبھی وزیراعظم کے دوست نہیں ہو سکتے : سنجے راؤت

Updated: July 26, 2026, 10:27 AM IST | Agency | Pune

نریندر مودی کے انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کرنے اور طلبہ کو فرینڈس کہنے پر شیوسینا(ادھو) ترجمان کا طنز، کہا ’’ یہ سب خوف کی وجہ سے ہے۔‘‘

Sanjay Raut.Photo:INN
سنجے راؤت۔ تصویر:آئی این این
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات اور جمعہ لگاتار دو رات انسٹاگرام پر فرنٹ کیمرے سے بنائے گئے اپنے ویڈیو پوسٹ کئے۔ پہلے ویڈیو میں  انہوں نے پیپر لیک کیس میں حکومت کی جانب سے کئے  گئے اقدامات شمار کروائے جبکہ دوسرے دن انہوں نے اپنے ویڈیو پر موصول ہونے والے ردعمل پر صارفین کا شکریہ ادا کیا۔ اسکے علاوہ، جمعہ کو کابینہ میٹنگ میں، انہوں نے اپنے وزراء کو نوجوان نسل (جین زی) تک پہنچنے اور حکومت کی اسکیمیں سمجھانے کیلئےریلزبنانے کا مشورہ دیا۔ اس پر شیوسینا( ادھو)کے ترجمان سنجے رائوت نے  وزیر اعظم پر طنز کیا ہے۔
 
 
سنجے راوت نے کہا، ’’جنتر منتر کی جنگ بچے بہت ہوشیاری سے لڑ رہے ہیں۔ جس طرح ایران نے اسرائیل اور امریکہ کو شکست دی، جنتر منتر پر جین زی بچوں نے مودی اور ان کے سائبر سیل، آئی ٹی سیل کو تباہ کر دیا ہے۔ لہٰذا وزیر اعظم نے اپنےوزراء کو انسٹاگرام پر فعال رہنے کی ہدایت دی ۔ لیکن سوال یہ ہےکہ وزراء سوشل میڈیا پر رہیں گے تو کام کب کریں گے؟  دھرمیندر پردھان کام کب کریں گے؟ ( تب تب انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا تھا) امیت شاہ نیم تعلیم یافتہ ہیں، خود مودی نیم تعلیم یافتہ ہیں، ان کے انسٹا گرام اکائونٹ کون چلا رہا ہے ، سب کو معلوم ہے۔ یہ سب کچھ ایک خوف کی وجہ سے کہا جا رہا ہے۔‘‘ سنجے رائوت نے مزید کہا کہ جنتر منتر پر آنے والی نسل کبھی ان کے دوست نہیں ہوگی۔ وہ الجھن کا شکار ہیں۔ ان کا دماغ اب کام نہیں کر رہا۔ ان کے چہرے پھولے ہوئے ہیں۔ ان کی نیندیںاڑ گئی ہیں۔ ایسے کنفیوزڈ وزیراعظم کو کرسی پر نہیں رہنا چاہئے، ملک مشکل میں پڑ جائے گا۔ ملک کو ان سے خطرہ ہے۔‘‘
 
 
سنجے رائوت نے کہا کہ کل اخبار میں ایک خبر شائع ہوئی تھی کہ دیویندر فرنویس نے تمام وزراء کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ اسے اچانک اتنی سیکوریٹی کیوں بڑھانی پڑی؟ تمام وزراء کے پاس وائی پلس، زیڈ پلس قسم کی سیکوریٹی ہے۔ کچھ لوگوں کے اپنے الگ محافظ ہوتے ہیں۔ تاہم، اگر دیویندر فرنویس نے ان سب کی سیکوریٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہےکیونکہ مہاراشٹر سمیت ملک بھر میں ماحول خراب ہے اور وزیروں کو خطرہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK