Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ: اسرائیل کے حملے میں حماس کی پولیس فورس کے افسر کی موت

Updated: July 26, 2026, 9:03 AM IST | Gaza

صہیونی فوج نے فضائی حملہ کیا جس میں عبدالناصر المقادمہ جاں بحق ہو گئے، ایک دن میں ۴؍ افراد فوت۔

Israeli Attacks On Gaza Continue.Photo:INN
غزہ پر اسرائیل حملوںکا سلسلہ جاری ہے ۔ تصویر:آئی این این
  حماس کے زیر انتظام وزارتِ داخلہ اور طبی ماہرین نے بتایا کہ سنیچرکے روز ایک اسرائیلی فضائی حملے میں شمالی غزہ میں حماس کی پولیس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل عبدالناصر المقادمہ ہلاک ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ مقادمہ غزہ شہر کے شمال میں شیخ رضوان کے علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوئے۔ طبی ماہرین کے مطابق ایک اور اسرائیلی حملے میں وسطی غزہ  میں نوصیرات پناہ گزین کیمپ میں ایک فلسطینی طبیب ہلاک ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی فضائی حملے میں زخمی ہونے والا ایک پولیس افسر سنیچر کے روز دم توڑ گیا۔
 
 
ایک اسرائیلی فضائی حملے میں انکلیو کے جنوب میں خان یونس میں ایک گھر میں دو افراد ہلاک ہو گئے اور سنیچر کے روز ہلاک شدگان کی تعداد کم از کم چار ہو گئی۔اسرائیلی فوج نے کسی بھی واقعے پر تبصرہ نہیں کیا۔اسرائیل نے گزشتہ مہینوں میں حماس کی زیر قیادت پولیس فورس کے درجنوں اراکین کو ہلاک کیا ہے جن میں اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔ ان  میں سے اکثر پر حماس کے مسلح ونگ کے ارکان ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان سے غزہ کے اندر اسرائیل اور اس کی افواج کیلئے  خطرات پیدا ہوئے۔
 
 
حماس نے کہا ہے کہ پولیس فورس اور اس کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی حملوں کا مقصد انکلیو میں افراتفری اور انتشار پھیلانا اور اکتوبر میں امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنا ہے۔غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ایک ہزار ۱۸۰؍ سے زیادہ ہلاک شدہ فلسطینیوں کی تعداد میں تازہ ترین اموات سے مزید اضافہ ہوا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK