Inquilab Logo

ونڈیز کیلئے کھیلنے کا جنون اور خواہش پہلے جیسی ہے: گیل

Updated: March 03, 2021, 1:08 PM IST | Agency | Port of Spain

محدود اوورس کی کرکٹ میں دنیا کے سب سے دھماکہ خیز بلے باز کرس گیل نے کہا ہے کہ وہ واقعی ٹیم ویسٹ انڈیز کے لئے کھیلنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کا دل یہاں بستا ہے۔

Chris Gayle.Picture:INN
کرس گیل۔تصویر :آئی این این

محدود اوورس کی کرکٹ میں دنیا کے سب سے  دھماکہ خیز بلے باز کرس گیل نے کہا ہے کہ وہ واقعی  ٹیم ویسٹ انڈیز کے لئے کھیلنا چاہتے ہیں کیونکہ  ان کا دل یہاں بستا ہے۔ اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے پاکستان سپر لیگ۲۰۲۱ء کو درمیان میں  چھوڑنے والے گیل نے پیر کو اعتراف کیا کہ  ان کے اندر ویسٹ انڈیز کے لئے کھیلنے کا جنون اور خواہش  اب بھی اتنی ہی ہے جتنی پہلے تھی۔  انہوں نے کہا ’’میں نے واقعی کرکٹ سے دور ہونے کے بارے میں سوچا تھا  لیکن شائقین نے انہیں کہا کہ ایسا نہ کریں اور جہاں تک ہو سکے کھیلیں ، لہٰذا میں نے فیصلہ کیا کہ میں کھیلتا رہوں گا۔میں قومی ٹیم میں کھیلنے کے بارے میں نہیں سوچ  رہا تھا۔ میرے ذہن میں تھا کہ میں فرنچائزی کرکٹ کھیلتا ہوں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کی تفریح ​​کروں۔  سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز سے قبل گیل نے کہا ’’جب مجھے فون آیا اور پوچھا گیا کہ کیا میں کھیلنا چاہتا ہوں تو  میں نے کہا’’ہاں ، میں ویسٹ انڈیز کے لئے کھیلنا چاہتا ہوں ، کیونکہ میرا دل یہاں ہے۔ میں اس وقت ویسٹ انڈیز کے کرکٹ سے متعلق کسی بھی چیز کو  ٹھکرانے والا نہیں ہوں، اس لئے میں ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیم کا حصہ بننے کے لئے پاکستان سے واپس آگیا تاکہ ہم ٹیم میں یکجہتی بناتے ہوئے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ جیت سکیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK