کوکو گاف اور ناومی اوساکا نے سنیچر کو فتح کے ساتھ امریکی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین سنگلز کے چوتھے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا، جہاں وہ ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گی۔
EPAPER
Updated: September 01, 2025, 12:53 PM IST | Agency | New York
کوکو گاف اور ناومی اوساکا نے سنیچر کو فتح کے ساتھ امریکی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین سنگلز کے چوتھے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا، جہاں وہ ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گی۔
کوکو گاف اور ناومی اوساکا نے سنیچر کو فتح کے ساتھ امریکی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین سنگلز کے چوتھے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا، جہاں وہ ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گی۔ ان دونوں سابق چمپئن کے درمیان اس سے قبل امریکی اوپن میں ۲۰۱۹ء مقابلہ ہوا تھا۔ تب اوساکا دفاعی چمپئن تھیں اور انہوں نے ۱۵؍سالہ گاف کو سیدھے سیٹوں میں ہرا دیا تھا۔ اس شکست کے بعد گاف اپنے آنسو نہیں روک پائی تھیں اور اوساکا نے انہیں تسلی دی تھی۔
اوساکا نے کہا’’میں اسے ایک چھوٹی بہن کی طرح مانتی ہوں اس لئے یہاں اس کے ساتھ دوبارہ کھیلنا اچھا ہے۔‘‘اوساکا ۲۰۲۱ء میں آسٹریلین اوپن کے بعد پہلی بار کسی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچی ہیں۔ انہوں نے لوئیس آرمسٹرانگ اسٹیڈیم میں ڈاریا کاساٹکینا کو ہرایا۔
اس سے پہلے گاف نے میگڈیلینا فریچ پر ۱۔۶،۳۔۶؍سے جیت کے ساتھ مسلسل چوتھے سال امریکی اوپن کے آخری ۱۶؍ میں جگہ بنائی تھی۔گاف نے کہا’’ناومی اور میں بہت زیادہ قریب تو نہیں ہیںلیکن ہم ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ ضرور ہیں۔ میں دور سے ہی کورٹ کے اندر اور باہر ان کے ہر کام میں ان کا ساتھ دیتی ہوں۔ امید ہے کہ اس بار میں ان کے خلاف نتیجہ اپنے حق میں کرنے میں کامیاب رہوں گی۔‘‘اس دوران ۴۵؍ سالہ وینس ولیمز اور لیلا فرنانڈیز نے ا لرکی ایکیری اور ایری ہوزومی کو ہرا کر خواتین ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کیا۔ وینس ۲۰۲۲ءکے بعد پہلی بار کسی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے ڈبلز میں کھیل رہی ہیں۔