ہندوستان کے اسٹار ایتھلیٹ نیرج چوپڑہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کے جیولن تھرو ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ یش ویر سنگھ نے کانسے کا تمغہ جیت کرملک کا نام روشن کیا۔
EPAPER
Updated: August 01, 2026, 6:21 PM IST | Glasco
ہندوستان کے اسٹار ایتھلیٹ نیرج چوپڑہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کے جیولن تھرو ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ یش ویر سنگھ نے کانسے کا تمغہ جیت کرملک کا نام روشن کیا۔
ہندوستان کے اسٹار ایتھلیٹ نیرج چوپڑہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کے جیولن تھرو ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ وہیں ان کے ہم وطن یش ویر سنگھ نے کانسے کا تمغہ جیت کر کامن ویلتھ گیمز ۲۰۲۶ءمیں ملک کا نام روشن کیا۔ ٹاپس کور ایتھلیٹ نیرج چوپڑہ نے۸۵ء۸۳؍ میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیاجبکہ کھیلو انڈیا ایتھلیٹ یش ویر سنگھ نے۸۵ء۴۱؍ میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ ایک اور ہندستانی ایتھلیٹ روہت یادو۸۱ء۵۶؍میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہے۔ اس مقابلے میں سری لنکا کے رومیش تھرنگا نے۸۹ء۷۵؍ میٹر کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔
یہ بھی پڑھئے: کامن ویلتھ گیمز: دلیپ گاویت کا تاریخی طلائی تمغہ، مرلی سری شنکر کو چاندی کا تمغہ ملا
یہ پہلا موقع ہے جب جیولن تھرو میں دو ہندستانی ایتھلیٹس نے تمغے جیتے ہیں۔ کامن ویلتھ گیمز میں نیرج چوپڑہ کا یہ دوسرا تمغہ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے سال۲۰۱۸ءکے کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔