ٹائیگر شروف فائرنگ: آر پی ایف کے بہترتال میل اورسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمین کی شناخت اورگرفتاری میں کافی مدد ملی۔
EPAPER
Updated: October 21, 2026, 3:45 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai
ٹائیگر شروف فائرنگ: آر پی ایف کے بہترتال میل اورسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمین کی شناخت اورگرفتاری میں کافی مدد ملی۔
ٹائیگرشروف پر فائرنگ کے تعلق سے ممبئی تا کوٹہ ریلو ےپروٹیکشن فورس ( آر پی ایف) کو الرٹ کیا گیا تھا، اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں اورکنٹرول روم کے ذریعے نگرانی کے ساتھ بہتر تال میل کے سبب ملزمین کی گرفتاری میںکافی مددملی۔
ویسٹرن ریلوے انتظامیہ کے مطابق پیغا م رسانی کے بعد لوکل کرائم برانچ کے انسپکٹر انل گامیت اپنی ٹیم کے ساتھ سورت کے سی سی ٹی وی کنٹرول روم میں پہنچے اور اطلاع دی کہ اداکار ٹائیگر شروف کی شوٹنگ میں ملوث ۳؍ملزم مہاراشٹر کے رجسٹریشن نمبر والی ٹیکسی میں سورت بس اسٹینڈ پر آئے ہیں اوریہ امکان ہے کہ وہ سورت ریلوے اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہوکر فرار ہونے کی کوشش کریں۔
یہ بھی پڑھئے:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ممبئی آمد
اس بنیاد پر سی سی ٹی وی چیک کرنے پر تینوں مشتبہ افراد کو کیمرہ نمبر بی ۶۴؍ پر تقریباً ایک بجکر ۳۱؍ منٹ پر سورت ریلوے اسٹیشن کے ایگزٹ گیٹ سے داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ مزید چیکنگ کرنے پر ان افراد کو کیمرہ نمبربی ۰۸؍ پر صبح ایک بجکر ۳۳؍ منٹ پرٹرین نمبر۱۲۹۳۹؍ کے جنرل ڈبے میں سوار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس کی اطلاع آگے دی گئی اورکوٹہ اسٹیشن پر الرٹ آر پی ایف اورخصوصی دستہ نے تینو ں ملزمین کو مذکورہ ٹرین سے اس وقت حراست میںلے لیاجب وہ گرفتاری سے بچنے کے لئے بیرون ملک فرار ہونے کے فراق میں تھے۔ اس پرآر پی ایف ،کوٹہ پولیس اور انٹلی جینس کےبہترتال میل کی ریلوے کی جانب سے ستائش کی جارہی ہے۔