Inquilab Logo Happiest Places to Work

کامن ویلتھ گیمز: متھوپنڈی راجہ نے ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیتا

Updated: July 27, 2026, 6:04 PM IST | Glasgow

انڈین ویٹ لفٹر متھوپنڈی راجہ نے کامن ویلتھ گیمز ۲۰۲۶ء میں مردوں کے ۶۵؍ کلوگرام زمرے کے مقابلے میں مجموعی طور پر۲۸۶؍ کلوگرام وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

Raja Muthupandi.Photo;PTI
متھوپنڈی راجہ - تصویر:پی ٹی آئی

انڈین ویٹ لفٹر متھوپنڈی راجہ نے کامن ویلتھ گیمز  ۲۰۲۶ء میں مردوں کے ۶۵؍ کلوگرام زمرے کے مقابلے میں مجموعی طور پر۲۸۶؍ کلوگرام وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ اتوار کی دیر رات ہوئے مقابلے میں ۲۵؍ سالہ ویٹ لفٹر راجا متھوپنڈی نے مردوں کے ۶۵؍ کلوگرام زمرے میں کل  ۲۸۶؍ کلوگرام (۱۲۷؍ کلوگرام سنیچ اور ۱۵۹؍ کلوگرام کلین اینڈ جرک) وزن اٹھایا۔ کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان کا یہ چوتھا تمغہ ہے۔ ملائیشیا کے محمد اجنل بدین نے  ۲۹۹؍ کلوگرام وزن اٹھا کر ریکارڈ کارکردگی کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ پاپوا نیو گنی کے موریا بارو نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھئے:ہند امریکہ تجارتی معاہدہ کی جلد تکمیل کی کوشش پھر تیز


واضح رہے کہ تمل ناڈو کے متھوپنڈی راجہ ۱۲؍ جنوری ۲۰۰۰ء کو پیدا ہوئے تھے اور وہ انڈین ریلویز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے ۲۰۱۷ء کی کامن ویلتھ یوتھ/جونیئر چیمپئن شپ میں سونے اور چاندی کے تمغے جیت کر اپنی شناخت بنائی اور پھر ۲۰۱۹ء اور ۲۰۲۲ء میں قومی خطابات جیتے۔ ۲۰۲۴ء میں، انہوں نے ۶۱؍ کلوگرام زمرے  میں مجموعی طور پر ۲۸۹؍ کلوگرام وزن اٹھا کر قومی ریکارڈ توڑا۔

یہ بھی پڑھئے:’’حالات کیسے بھی ہوں، میں پُرسکون رہنے کی کوشش کرتی ہوں‘‘


۲۰۲۵ء میں، انہوں نے کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں ۲۹۶؍ کلوگرام وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ جیتا اور ناروے کے فورڈے میں منعقدہ ورلڈ چیمپئن شپ میں ۲۹۹؍ کلوگرام (۱۳۰؍ کلوگرام اسنیچ اور ۱۶۹؍ کلوگرام کلین اینڈ جرک) کا اپنا نیا ذاتی بہترین اسکور بنایا۔ اس چیمپئن شپ میں وہ ۶۵؍ کلوگرام کیٹیگری میں نویں نمبر پر رہے، جس کی بدولت وہ لاس اینجلس ۲۰۲۸ء کی طرف بڑھتے ہوئے ہندوستان کے بہترین مرد ویٹ لفٹرز میں سے ایک بن گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK