Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایس آر ایچ کے خلاف سنچری بناکر کوپر کونولی نے ریکارڈز اپنے نام کیے

Updated: May 07, 2026, 10:15 PM IST | Hyderabad

آئی پی ایل۲۰۲۶ء میں کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) اور پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کے درمیان ایک مقابلہ کھیلا گیا۔ ایس آر ایچ نے ۳۳؍ رنز سے میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

Cooper Connolly.Photo:X
کوپر کونولی۔ تصویر:ایکس

آئی پی ایل۲۰۲۶ء میں بدھ کے روز راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) اور پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کے درمیان ایک مقابلہ کھیلا گیا۔ ایس آر ایچ نے ۳۳؍ رنز سے میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ کوپر کونولی کی دھماکہ خیز سنچری بھی پنجاب کنگز کو شکست سے اور ایس آر ایچ کے ہاتھوں پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن گنوانے سے نہ بچا سکی۔


کوپر کونولی اپنی سنچری کی بدولت پنجاب کنگز کو جیت نہ دلا سکے، لیکن انہوں نے کئی ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ کوپر کونولی آئی پی ایل میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ بدھ کے میچ میں کونولی نے ۲۲؍ سال ۲۵۷؍ دن کی عمر میں اپنی پہلی آئی پی ایل سنچری اسکور کی۔۲۲؍ سال کی عمر میں پنجاب کنگز کے لیے سنچری بنانے والے وہ دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے پربھسمرن سنگھ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:امریکی ویزا پالیسیاں ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئیں:ایران


ایس آر ایچ کے خلاف پنجاب کنگز کے کسی بھی بلے باز کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی اب کونولی کے نام ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ کرس گیل کے پاس تھا، جنہوں نے ۲۰۱۸ء میں ناٹ آؤٹ ۱۰۴؍رنز بنائے تھے۔ کونولی نے اپنی اننگز میں ۸؍ چھکے لگائے۔ ۲۲؍ سال کی عمر میں پنجاب کنگز کے کسی بھی بلے باز کی جانب سے آئی پی ایل کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا یہ ریکارڈ ہے۔

یہ بھی پڑھئے:انسانی عمل دخل کے بغیر اے آئی بے قابو دنیا بنا سکتی ہے: ماہرین


اگر میچ پر نظر ڈالیں تو ایس آر ایچ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۴؍ وکٹوں کے نقصان پر ۲۳۵؍رنز بنائے تھے۔ ۲۳۶؍رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری پنجاب کنگز کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ٹیم کے دونوں اوپنرز، پریانش آریہ اور پربھسمرن سنگھ، صرف ۴؍رنز کے اسکور تک پویلین لوٹ گئے۔ وکٹیں گرنے کا سلسلہ مسلسل جاری رہا۔ کوپر کونولی نے تنہا جدوجہد کی۔ اگر کسی ایک بلے باز نے بھی ان کا ساتھ دیا ہوتا تو پنجاب یہ میچ جیت سکتی تھی۔ کونولی ۵۹؍ گیندوں پر ۸؍چھکوں اور۷؍ چوکوں کی مدد سے۱۰۷؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK