Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی ویزا پالیسیاں ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئیں:ایران

Updated: May 07, 2026, 4:01 PM IST | Tehran

ایران کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ، جو فیفا ورلڈ کپ کا میزبان ہے، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اختلافات سے قطع نظر ایران کی قومی فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کرنے کا پابند ہے۔

Iran Footballer.Photo:X
ایرانی فٹبالرس۔ تصویر:ایکس

وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ فیفا اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔ ایران کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ، جو فیفا ورلڈ کپ کا میزبان ہے، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اختلافات سے قطع نظر ایران کی قومی فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کرنے کا پابند ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بدھ کی شام کہا کہ تہران اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ’’ہر ممکن کوشش‘‘ کر رہا ہے کہ امریکہ میں ورلڈ کپ میں شرکت کے دوران ایرانی قومی ٹیم کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق، ایک اندرونی تربیتی میچ کے بعد بقائی نے کہاکہ ’’ہمارے کھلاڑی صرف ورلڈ کپ کے لیے امریکہ جائیں گے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کی میزبان ریاست پر’’ایک واضح اور مخصوص ذمہ داری عائد ہوتی ہے جسے پورا کرنا اس کے لیے لازم ہے‘‘ اور زور دیا کہ ایرانی ٹیم کے ارکان کو ’’سیاسی معاملات کو نظر انداز کرتے ہوئے‘‘ ویزے جاری کیے جائیں۔
بقائی نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ فیفا ’’اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے‘‘ ضروری اقدامات کرے گا، اور کہا کہ ایرانی ٹیم سے متعلق حالیہ پیش رفت ’’فیفا کے شایانِ شان نہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ ایران ٹیم کی شرکت سے متعلق معاملات کو آسان بنانے کے لیے ’’تمام دستیاب وسائل‘‘ استعمال کرے گا۔ایران اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے بقائی نے کہا کہ واشنگٹن میں ایران کا مفادات سیکشن ضروری معاونت فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

یہ بھی پڑھئے:پیرس سینٹ جرمین کا جادو چل گیا، عثمان کے گول سے فائنل میں داخل


مذاکرات سے متعلق سوال پر بقائی نے تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ’’فی الحال ہماری توجہ کھیلوں پر مرکوز ہے۔‘‘۲۰۲۶ ءکا فیفا ورلڈ کپ ۱۱؍ جون سے ۱۹؍ جولائی تک امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا۔ایران ۱۵؍جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف اور ۲۱؍جون کو بلجیم کے خلاف لاس اینجلس میں دو میچز کھیلے گا جبکہ ۲۶؍ جون کو سیئیٹل میں مصر کا سامنا کرے گا۔

یہ بھی پڑھئے:’’مائیکل‘‘ بایوپک کے بعد مائیکل جیکسن کے گانے دوبارہ عالمی چارٹس پر چھا گئے

۲۸؍ فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی تھی، جس کے جواب میں تہران نے کارروائی کی اور آبنائے ہرمز میں خلل پیدا ہوا۔۸؍اپریل کو پاکستان کی ثالثی کے ذریعے جنگ بندی نافذ ہوئی، تاہم اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کسی مستقل معاہدے تک نہ پہنچ سکے۔ بعد ازاں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بغیر کسی حتمی مدت کے جنگ بندی میں توسیع کر دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK