Inquilab Logo

کوپا امریکہ فائنل :نیمار بمقابلہ لیونل میسی

Updated: July 10, 2021, 11:47 AM IST | Agency | Rio de Janeiro

اتوار کی علی الصباح ۲؍ مضبوط ٹیمیں ماراکانا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ برازیل کے نیمار اور میسی میں براہ راست ٹکر

Neymar and Lionel Mess.Picture:INN
نیماراور لیونل میسی۔تصویر :آئی این این

 کوپاامریکہ کے فائنل میں شائقین  برازیل اور ارجنٹائنا سے زیادہ نیمار اور لیونل میسی  میں مقابلے کو دیکھنا پسند کریں گے۔ اتوار کی علی الصباح ساڑھے ۵؍ بجے یہاں کے تاریخی ماراکانا اسٹیڈیم میں جنوبی امریکہ کے ۲؍فٹبال پاور ہاؤس  برازیل اور ارجنٹائنا کے درمیان کوپاامریکہ کے خطاب کیلئے جنگ ہوگی۔  یہ مقابلہ دنیا کے مضبوط کھلاڑیوں  لیونل میسی اور نیمار کے درمیان ہوگاجو کبھی بارسلونا میں ایک ساتھ کھیل چکے ہیں۔ یہ مقابلہ دنیا کی بہترین  دفاعی صف رکھنے والی ارجنٹائنا کی ٹیم  کا ہوگا جو دنیا کے بہترین  اسٹرائیکر نیمار کو روکنے کیلئے تیار ہوگی۔ اس ٹورنامنٹ میں نیمار نے اب تک صرف ۲؍گول کئے ہیں جبکہ میسی نے ۴؍گول کئے ہیں۔ خیال رہے کہ ٹورنامنٹ کے آغاز میں برازیل کے کھلاڑیوں نے کوپاامریکہ کواچانک ارجنٹائنا سے برازیل منتقل کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور کنفیڈریشن پر تنقید بھی کی تھی لیکن اس کے کھلاڑیوں نے اچھا کھیلتے ہوئے فائنل میں جگہ  بنائی اور اب ان کھلاڑیوں نے اپنا مقصد تبدیل کرتے ہوئے خطاب جیتنے کا فیصلہ کیا ہے۔  دوسری طرف ارجنٹائنا کے کپتان لیونل میسی کیلئے یہ میچ بہت اہم ہوگا کیونکہ انہوں نے بارسلونا فٹبال کلب کی جانب سے ۲۸؍ خطاب جیتے ہیں لیکن وہ اپنی قومی ٹیم کیلئے اب تک کوئی بڑا خطاب نہیں جیت سکے ہیں۔ وہ ۳؍بار کو پاامریکہ کے فائنل میں مقابلہ کرچکے ہیں لیکن ہر بار ناکام رہے ہیں۔ اس  بار ان کی ٹیم چاہے گی کہ وہ اپنے کپتان کو جیت کا تحفہ دے۔ ارجنٹائنا کے کپتان نے اس بار کوپاامریکہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے اور ۴؍گول کرنے کے ساتھ ۵؍گول کرنے میں دیگر کھلاڑیوں کی مدد بھی کی ہے۔ حالانکہ دونوں ٹیموں کا پلڑا بھاری ہے اور اتوار کی علی الصباح ایک مضبوط مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK