Inquilab Logo

ٹیموں کیلئے نیا پروگرام طے کریں گے: ہاکی انڈیا

Updated: March 26, 2020, 10:41 AM IST | Agency | New Delhi

ہاکی انڈیا كے صدر محمد مشتاق احمد نے کہا :اولمپکس کے ملتوی کئے جانے سے ہمارا مقصد تبدیل نہیں ہو گا

Hockey Stick - Pic : INN
ہاکی اسٹک ۔ تصویر : آئی این این

 دنیا بھر میں قہر ڈھانے والے قاتلانہ کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے ملتوی کر دیئے گئے ٹوکیو اولمپک کے بعد ہاکی انڈیا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مرد اور خاتون ہاکی ٹیم کے کوچ کے ساتھ مل کر دونوں ٹیموں کا نیا مشقی پروگرام طے کرنے پر کام کرے گا۔
 ہاکی انڈیا كے صدر محمد مشتاق احمد نے کہاکہ ہم نے دونوں ٹیموں کے کوچیز کو ٹوکیو اولمپک کے ملتوی کئے جانے کی جانکاری  دے دی ہے۔ یقینی طور پر یہ بدقسمتی کی بات ہے لیکن اس خطرناک وبا سے مکمل عالم متاثر ہوا ہے۔ اولمپکس کے ملتوی  کئے جانے سے ہمارا مقصد تبدیل نہیں ہو گا اور اولمپک میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ہم ہندوستانی اولمپک اسوسی ایشن  اور وزارت کھیل کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ میزبان ملک جاپان اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے منگل کو باہمی تبادلہ خیال کرنے کے بعد ٹوکیو اولمپک  کیلئے  ۲۰۲۱ء  تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
 خواتین اور مرد ٹیمیں فی الحال بنگلور میں واقع اسپورٹس اتھاریٹی آف اندیا  (سائی ) کیمپس  میں رہ رہے ہیں جہاں ان کی ٹریننگ چل رہی تھی۔ سائی کے ساتھ بات چیت کے بعد دونوں ٹیموں کے کوچیز کے ساتھ ملاقات کی جائے گی جس میں پریکٹس اور آگے کے پروگرام کے تعلق سے حکمت عملی بنائی جائے گی۔ ہندوستان کی دونوں ٹیموں نے گزشتہ سال نومبر میں اولمپک کیلئے کوالیفائی کر لیا تھا۔
 ہندوستانی ہاکی مرد ٹیم کے کوچ گراہم ریڈ نے کہاکہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ اولمپکس کا انعقاد۲۰۲۰ءمیں نہیں ہو گا لیکن دنیا میں موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے یہ ضرورت کے مطابق کیا جانے والا فیصلہ ہے۔ مجھے ان کھلاڑیوں کیلئے انتہائی برا لگتا ہے جنہوں نے ۴؍ سال تک مسلسل اس موقع کا انتظار کیا تھا۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ سائی نے ٹیم کے لئے ایک محفوظ ماحول بنا رکھا ہے جس میں ٹریننگ کی جا سکتی ہے۔ دوسرے ممالک کی طرح ہمارا کوئی وقت خراب نہیں ہوا ہے۔ 
 وہیں خواتین ہاکی ٹیم کے کوچ شرڈ مرنے نے کہاکہ میں نے ٹیم کے ساتھ ملاقات کی اور یہ اولمپکس کے ملتوی کی جانکاری دی۔ یقینی طور پر یہ بدقسمتی کی بات ہے لیکن کھلاڑی اس فیصلے سے مطمئن ہیں۔ ہم اولمپکس میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے سخت محنت کریں گے اور اب تو ہمارے پاس وقت بھی زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK