Inquilab Logo

سری لنکا کرکٹ کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مالی امداد

Updated: March 24, 2020, 8:30 AM IST | Agency | New Delhi

سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی ) نے خطرناک کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے اپنی حکومت کو ڈھائی کروڑ سری لنکائی روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے لیکن دنیا کے سب سے امیر ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے کورونا سے لڑنے کیلئے ابھی تک ایسا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

Sri Lankan Cricket - Pic : INN
سری لنکا کرکٹ ۔ تصویر : آئی این این

سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی ) نے خطرناک کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے اپنی حکومت کو ڈھائی کروڑ سری لنکائی روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے لیکن دنیا کے سب سے امیر ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے کورونا سے لڑنے کیلئے ابھی تک ایسا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ راج پکسا نے ٹویٹ کر کے کہا کہ کورونا  کے خلاف اپنی لڑائی میں  مدد کیلئے  ایس ایل سی کا شکریہ۔ ہم ان تمام انفرادی کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جو حمایت و مدد کی پیشکش میں آگے آئے ہیں ۔
 ایس ایل سی نے ایک بیان میں کہا  کہ سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے کووڈ ۱۹؍ وبائی بیماری سے نمٹنے کیلئے حکومت کی کوششوں میں مدد کے طور پر۲۵؍ملین کی رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے ، اس وبائی مرض نے ملک میں قومی صحت کا بحران پیدا کردیا ہے۔ اس لئے یہ مدد فوری طور پر حکومت کے حوالے کردی جائے گی۔  ایس ایل سی نے تمام گھریلو کرکٹ ٹورنامنٹس پہلے ہی تا حکم ثانی  ملتوی کردیئے ہیں جبکہ انہوں نے اپنے کھلاڑیوں، (فرسٹ کلاس اور نیشنل) اور ملازمین سے بھی حکومتی ہدایتوں پر عمل کرتے ہوئے گھر کے اندر رہنے کیلئے کہا ہے۔
 ایس ایل سی نے بھی کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت ، صحت اور دیگر سرکاری عہدیداروں ، سری لنکا کی مسلح افواج، پولیس اور تمام متعلقہ فریقوں کی تعریف کی  ہے تاکہ وہ موجودہ صحت کے بحران سے قوم کو بحالی میں مدد کے لئے پوری کوشش کر سکے۔ اس فیصلے سے خوش  سری لنکا کے صدر مہندا راج پکسا نے بورڈ کے بارے میں اظہار تشکر کیا ہے ۔
  دوسری طرف بی سی سی آئی کی جانب سے کورونا سے لڑنے کے لئے حکومت کو کسی بھی طرح کی مدد کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے اپنے اہم ٹورنامنٹ آئی پی ایل کو۱۵؍ اپریل تک ملتوی کر دیا ہے اور تمام گھریلو ٹورنامنٹ بھی ملتوی کر دئیے ہیں لیکن ہندوستانی بورڈ اور دنیا کے سب سے امیر کرکٹروں کی جانب سے کسی طرح کی مدد کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا  ہے۔ ہندوستانی کرکٹرس سچن تینڈولکر، وراٹ کوہلی، شکھر دھون، روہت شرما، سریش رائنا، عرفان پٹھان، محمد کیف نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کررہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK