Inquilab Logo

کورونا سے متاثر دہلی کیپٹلس ٹیم کا پنجاب کنگز سے مقابلہ

Updated: April 20, 2022, 12:15 PM IST | Agency | Mumbai

کورونا کی وجہ سے آئی پی ایل کے میچ کو پونے سے ممبئی منتقل کردیا گیا۔مقابلے میں پاور ہٹرس پر سبھی کی نظر

Rishbh Pant is striving for better captaincy of Delhi Capitals..Picture:INN
رشبھ پنت دہلی کیپٹلس کی بہتر کپتانی کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

 کورونا انفیکشن سے نبرد آزما دہلی کیپٹلس ٹیم بدھ کو انڈین پریمیر لیگ کے میچ میں پنجاب کنگز کا سامنا کرے گی، تب سب کی نظریں دونوں ٹیموں کے `پاور ہٹرس پر ہوں گی۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر مشیل مارش کو کورونا مثبت پائے جانے کے بعد اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ دہلی ٹیم میں متاثرین کی تعداد ۴؍ ہو گئی ہے۔ پیر کو کی گئی جانچ میں ٹیم کے باقی اراکین  کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ دوسری طرف بی سی سی آئی نے کورونا کے معاملات کو دیکھتے ہوئے اس مقابلے کو پونے سے ممبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ بی سی سی آئی نے منگل کو کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ا ب یہ میچ ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا۔ دہلی کے پاس ڈیوڈ وارنر، پرتھوی شا اور کپتان رشبھ پنت جیسے جارحانہ کھلاڑی ہیں جبکہ پنجاب کے پاس شکھر دھون، ان فارم لیام لیونگ اسٹون اور شاہ رخ خان ہیں۔ دونوں ٹیموں کی نظریں فتح کی راہ پر واپسی پر ہوں گی اور بلے باز کامیابی کی کنجی ثابت ہوں گے۔ پنجاب کے کپتان مینک اگروال انگوٹھے کی چوٹ سے ٹھیک ہونے کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں جو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف نہیں کھیلے تھے۔ دھون ممبئی انڈینس کے خلاف شاندار فارم میں تھے لیکن وہ مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے ہیں۔ وہ سن رائزرس کے خلاف  ناکام رہے تھے۔ اب وہ مینک کے ساتھ ایک بار پھر پنجاب کو اچھی شروعات فراہم کرنا چاہیں گے۔  پنجاب کے مڈل آرڈر کو بھی زیادہ ذمہ داری کے ساتھ کھیلنا ہوگا اور رن بنانا ہوں گے۔جتیش شرما نے خود کو ایک اچھا فنشر ثابت کیا ہے۔ لیکن لیونگ اسٹون کو چھوڑ کر کوئی بھی سن رائزرس کے خلاف نہیں چل سکاتھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK