Inquilab Logo

بی سی سی آئی کے دفاتر بھی بند، عملہ گھر سے کام کرے گا

Updated: March 19, 2020, 11:18 AM IST | Agency | Mumbai

عالمی وبا کی صورت اختیار کرنے والے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنے دفتروں کو بند کردیا ہے اور اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کے لئے کہا ہے۔

BCCI office Mumbai - Pic : INN
بی سی سی آئی دفتر ۔ تصویر : آئی این این

عالمی وبا کی صورت اختیار کرنے والے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنے دفتروں کو بند کردیا ہے اور اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کے لئے کہا ہے۔
 بی سی سی آئی نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر آئی پی ایل کا۱۳؍ واں ایڈیشن۱۵؍ اپریل تک ملتوی کردیا تھا۔ اس کے علاوہ اس نے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین میچوں کی ون ڈے سیریز بھی ملتوی کردی تھی۔ بی سی سی آئی نے کورونا کے سبب اپنے سبھی گھریلو ٹورنامنٹوں کو بھی فی الحال  روک دیا ہے۔
 بی سی سی آئی نے بتایا کہ ہم نے اپنے ملازمین سے کہا ہے کہ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں واقع ہیڈ کوارٹرس کو کورونا وائرس کے سبب بند کیا جانا بہتر رہے گا۔ اس لیے سبھی ملازمین کو گھر سے کام کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اگرکوئی ملازم دفتر آنا چاہتا ہے تو وہ آسکتا ہے۔‘‘اس دوران بنگلور میں واقع نیشنل کرکٹ اکیڈمی  (این سی اے) نے بھی اپنے زونل کیمپوں کوبند کردیا ہے۔اگرچہ یہاں منتقلی کا کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ آئی پی ایل فرنچائزی ٹیموں نے بھی اپنے کیمپوں کو ملتوی کردیا ہے۔

covid-19 bcci Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK