کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا میں کرکٹ میچوں میں گیند پر تھوک اور پسینے کے استعمال پر روک لگا دی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: May 03, 2020, 1:28 PM IST | Agency | Melbourne
کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا میں کرکٹ میچوں میں گیند پر تھوک اور پسینے کے استعمال پر روک لگا دی گئی ہے۔
کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا میں کرکٹ میچوں میں گیند پر تھوک اور پسینے کے استعمال پر روک لگا دی گئی ہے۔
حکومت نے ہدایات جاری کر کےاس کا فیصلہ کیا۔ان خطوط رہنما کو آسٹریلوی کھیل انسٹی ٹیوٹ (اےآئي ایس) نے طبی ماہر، کھیل اسوسی ایشن اور مرکز اور ریاستی حکومت کے ساتھ بات چیت کے بعد جاری کیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف میڈیکل آفیسر جان رچرڈ ان خطوط رہنما کو بنانے میں شامل تھے۔
کورونا وائرس کے بعد کرکٹ کے دوبارہ شروع ہونے پر گیند بازوں کے ذریعے گیند پر منہ کی رال یا تھوک استعمال کرنے کے متعلق کئی دنوں سے بحث جاری ہے۔یہ کہا جا رہا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) گیند پر چمک لانے کیلئے تھوک کی جگہ دیگر مصنوعی چیز کے استعمال پر غور کر سکتی ہے۔
اے آئی ایس کے خطوط رہنما کے مطابق لیول اے میں انفرادی کے علاوہ تمام طرح کی پریکٹس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔کچھ دنوں کے بعد لیول بی میں نیٹس پر پریکٹس کی اجازت دی جائے گی جس میں محدود بولر موجود رہیں گے اور بلے باز گیند باز کا سامنا کریں گے۔ فیلڈنگ پر پابندی نہیں ہے لیکن غیر ضروری ذاتی رابطہ نہیں ہو گا۔ بولر مشق کے دوران گیند پر تھوک اور پسینے کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔
اس سال کے آخر میں تیسرے اور آخری لیول سی میں پریکٹس اور ٹورنامنٹ کروائے جا سکیں گے لیکن اس دوران بھی پریکٹس میں بولر گیند پر تھوک اور پسینے کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔
اگرچہ آسٹریلیا کے دھماکہ خیز اوپنر ڈیوڈ وارنر کا خیال ہے کہ تھوک کا استعمال برسوں سے کیا جا رہا ہے اور اب تک کوئی بھی اس سے بیمار نہیں پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب کھلاڑی ڈریسنگ روم شیئر کر سکتے ہیں تو منہ کی رال یا تھوک سے وائرس کس طرح پھیل سکتا ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ میں اس بارے میں پریقین نہیں ہوں اور میں اس بارے میں تبصرہ بھی نہیں کر سکتا کہ اس کا استعمال کرنا چاہئے یا نہیں۔ اس کا فیصلہ آئی سی سی ہی کرے گی۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر اس بات پر کافی بحث ہو رہی ہے کہ کرکٹ میں گیند پر تھوک لگائی جائے یا نہیں۔ایسا اس لئے کیوںکہ سب یہی چاہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہ ہو۔یاد رہے کہ فٹبال میں بھی میدان پرکھلاڑیوں کے ذریعے تھوکنے پر یلو کارڈ دکھائے جانے تجویز پیش کی گئی ہے۔