چاروں خلاء باز آئی ایس ایس پر ۶ ماہ تک قیام کریں گے اور اسٹیم سیل، پودوں کی حیاتیات اور جدید سائنس سے جڑے دیگر تجربات کریں گے۔
EPAPER
Updated: August 02, 2025, 4:43 PM IST | Washington
چاروں خلاء باز آئی ایس ایس پر ۶ ماہ تک قیام کریں گے اور اسٹیم سیل، پودوں کی حیاتیات اور جدید سائنس سے جڑے دیگر تجربات کریں گے۔
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے اپنے فالکن ۹ راکٹ کے ذریعے جمعہ کو فلوریڈا میں واقع ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کیلئے پرواز بھری۔ اس راکٹ پر چار خلاء باز سوار تھے جنہیں ’کریو-۱۱‘ مشن پر آئی ایس ایس بھیجا جارہا ہے۔
مقامی وقت کے مطابق، صبح ۱۱:۴۳ بجے روانہ ہونے والے اس خلائی جہاز میں ناسا کے خلاء باز زینا کارڈمین اور مائیک فینکے، جاپانی خلاء باز کیمیا یوئی اور روسی خلا باز اولگ پلاٹونوو شامل تھے۔ دراصل ان خلاء بازوں کی روانگی جمعرات کو طے تھی لیکن خراب موسم کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ جمعہ کو اسی طرح کے حالات کے باوجود، مشن کامیابی سے آگے بڑھا۔
یہ بھی پڑھئے: ایلون مسک کا منفرد ریستوراں ’ٹیسلا ڈائنر‘، ’ماضی اور مستقبل‘ کا حسین امتزاج
تازہ اطلاعات کے مطابق، ۱۵ گھنٹے کی پرواز کے بعد، چاروں خلاء باز سنیچر کو علی الصبح آئی ایس ایس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ۶ ماہ تک قیام کریں گے اور اسٹیم سیل، پودوں کی حیاتیات اور جدید سائنس سے جڑے دیگر تجربات کریں گے۔