Inquilab Logo

سوروگنگولی اورراہل دراوڑ کی شراکت میں کرکٹ آگے بڑھے گا: لکشمن

Updated: June 27, 2020, 3:34 AM IST | New Delhi

سابق ہندوستانی بلے باز وی وی ایس لکشمن نے کہا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے سربراہ راہل دراوڑ کی شراکت کی وجہ سے ہندوستانی کرکٹ ہر فارمیٹ میں آگے بڑھےگا۔

VVS Lakshman. Photo: INN
وی وی ایس لکشمن ۔ تصویر: آئی این این

سابق ہندوستانی بلے باز وی وی ایس لکشمن نے کہا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے سربراہ راہل دراوڑ کی شراکت کی وجہ سے ہندوستانی کرکٹ ہر فارمیٹ میں آگے بڑھے گا۔لکشمن نے اسٹار اسپورٹس کے شو کرکٹ کنکٹڈ میں کہا تھا کہ ہندوستانی کرکٹ انتظامیہ میں گنگولی اور دراوڑ کی رفاقت ضروری ہے۔ وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ اگر ہندوستانی کرکٹ کو ہر فارمیٹ میں کامیابی حاصل کرنا ہے تو بی سی سی آئی کے صدر اور این سی اے صدر کی شراکت بہت اہم ہے۔ٹیم انڈیا کے سابق بلے باز نے مزید نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کو آگے لے جانے کے لئے ٹیم کے کپتان ، این سی اے چیف اور بی سی سی آئی صدر کے مابین ہم آہنگی بہت ضروری ہے۔
 یہ قابل ذکر ہے کہ لکشمن ، گنگولی اور دراوڑ ماسٹر بلاسٹر سچن تینڈولکر کے ساتھ ایک طویل عرصے سے ایک مضبوط ہندوستانی بیٹنگ چوکڑی رہے تھے۔ وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ جس طرح ان دونوں کی شراکت نے ہندوستان کو پچھلے برسوں میں متعدد خطابات جیتنے میں مدد فراہم کی ،اسی طرح سورو گنگولی اور راہل دراوڑ کا موجودہ کردار ہندوستانی کرکٹ کے محفوظ اور روشن مستقبل کو یقینی بنانے میں ایک طویل سفر طے کرنے کو یقینی بنائے گا۔ 
 یاد رہے کہ سورو گنگولی کو گز شتہ اکتوبر میں بی سی سی آئی کا۳۹؍ واں صدر مقرر کیا گیا تھا جبکہ دراوڑ کو پچھلے سال جولائی میں این سی اے (نیشنل کرکٹ اکیڈمی) کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا اور اس اشتراک کے ساتھ لکشمن کی رائے ہے کہ ہندوستان میں کرکٹ کو آگے بڑھنے کی تحریک ملے گی۔
 پچھلے سال دسمبر میں سورو گنگولی نے حال ہی میں این سی اے کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے دراوڑ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تھا، اس بات پر ایسی خبریں زیر گردش تھیں کہ ہندوستان اے اور انڈر ۱۹؍ کے سابق کوچ کو ایک زیادہ اہم کردار تفویض کیا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK