مایہ نازگلوکارہ آشا بھوسلے کا اتوارکو ممبئی میں ۹۲؍ برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال پر ہندوستانی کرکٹ حلقے نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 12, 2026, 7:27 PM IST | Mumbai
مایہ نازگلوکارہ آشا بھوسلے کا اتوارکو ممبئی میں ۹۲؍ برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال پر ہندوستانی کرکٹ حلقے نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
مایہ نازگلوکارہ آشا بھوسلے کا اتوارکو ممبئی میں ۹۲؍ برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال پر ہندوستانی کرکٹ حلقے نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔گلوکارہ آشا بھوسلے کو ہفتے کے روز بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، تاہم وہاں ان کی صحت میں بہتری نہیں آ سکی۔ پیر کی شام ۴؍ بجے ان کی آخری رسومات شیواجی پارک میں ادا کی جائیں گی۔
ہندوستانی مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا:’’عظیم آشا بھوسلے جی کے انتقال سے بہت افسردہ ہوں۔ ان کی شائستگی اور بے مثال صلاحیت ہمیشہ ہماری یادوں میں زندہ رہے گی!‘‘ سابق کپتان انل کمبلے نے ’ایکس‘ پر لکھا: ’’آشا بھوسلے جی کے انتقال پر دل سے تعزیت۔ ایک ایسی آواز جو کبھی مدھم نہیں پڑے گی اور ایک ایسی میراث جسے موسیقی میں ان کے کردار کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ کے لیے میری دعائیں اور تعزیت۔‘‘
معروف اسپنر ہر بھجن سنگھ نے لکھا کہ ’’آشا بھوسلے کے بارے میں ایسی خبر سن کر یاد آتا ہے کہ ان کی آواز نے کس قدر گہرائی سے نسلوں کو متاثر کیا۔ وہ ایک سچی لیجنڈ تھیں جن کی موسیقی وقت اور جذبات سے بالاتر ہے۔ ان کی میراث ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔ انسپیریشن کے لیے شکریہ۔‘‘ سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے لکھاکہ ’’میں آشا جی کی آواز سنتے ہوئے بڑا ہوا ہوں... چاہے موڈ کیسا بھی ہو، ان کا کوئی نہ کوئی گانا ہمیشہ اس کیفیت سے بالکل میل کھاتا تھا۔ اس آواز سے کتنی ہی یادیں اور جذبات جڑے ہوئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے ہمارے بڑے ہونے کا ایک حصہ آج خاموش ہوگیا ہے۔ خدا آشا جی کی روح کو سکون دے۔ میری گہری تعزیت۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:ڈیزل پر برآمدی ڈیوٹی بڑھ کر ۵ء۵۵؍ روپے فی لیٹر، اے ٹی ایف پر۴۲؍ روپے ہو گئی
ہندوستان کے سابق اوپنر شکھر دھون نے کہا:’’میں ان کی آواز سنتے ہوئے بڑا ہوا ہوں... اور یہ آواز کبھی پرانی نہیں ہوئی۔ آشا بھوسلے جی ہمیشہ لازوال رہیں گی۔ اوم شانتی۔‘‘ ٹیم انڈیا کی سابق فاسٹ بولر جھولن گوسوامی نے ’ایکس‘ پر لکھاکہ ’’ آشا بھوسلے جی کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا۔ ان کی آواز صرف موسیقی نہیں تھی بلکہ ایک ایسا احساس تھی جس نے کئی نسلوں کو چھوا۔ ہندوستانی موسیقی کے لیے یہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ خدا ان کی روح کو سکون دے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:طوفانِ الامین: نوجوان فٹبالر کے کمال نے بارسلونا کی پوزیشن ناقابلِ تسخیر بنا دی
بھونیشور کمار نے لکھا’’ایک ایسی آواز جو زندگی کے ہر مرحلے میں ہمارے ساتھ رہی۔ دنیا کو اتنی خوبصورت موسیقی دینے کے لیے ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔ آشا بھوسلے جی، آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اہل خانہ کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی طاقت ملے، یہی میری دعا ہے۔‘‘سابق کرکٹر یوسف پٹھان نے لکھا:’’ایک لازوال آواز، ایک عظیم میراث۔ آشا بھوسلے جی کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ ان کی آواز ہمیشہ امر رہے گی۔‘‘آشا بھوسلے اپنے دور کی سب سے بااثر گلوکاراؤں میں سے ایک تھیں، جنہوں نے ۱۹۴۳ءکی مراٹھی فلم ’ماجھا بال‘ کے لیے پلے بیک سنگنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ چرا لیا ہے تم نے جو دل کو،دو لفظوں کی ہے دل کی کہانی، کیا غضب کرتے ہو جی اور یہ لڑکا ہے اللہ کیسا ہے دیوانہ جیسے مشہور گانوں کے لیے جانی جاتی ہیں۔