Inquilab Logo Happiest Places to Work

طوفانِ الامین: نوجوان فٹبالر کے کمال نے بارسلونا کی پوزیشن ناقابلِ تسخیر بنا دی

Updated: April 12, 2026, 5:09 PM IST | Barcelona

الامین یمال کے ایک گول اور دو اسسٹس کی بدولت بارسلونا نے ڈربی مقابلے میں ایسپانیول کو ۱۔۴؍گول سے شکست دے کر لا لیگا ٹائٹل کے دفاع کی جانب مضبوط قدم بڑھا دیا ہے۔

lamine yamal.Photo:INN
الامین یمال۔ تصویر:ایکس

 الامین یمال کے ایک گول اور دو اسسٹس کی بدولت بارسلونا نے ڈربی مقابلے میں ایسپانیول کو ۱۔۴؍گول سے شکست دے کر لا لیگا ٹائٹل کے دفاع کی جانب مضبوط قدم بڑھا دیا ہے۔ اس فتح کے بعد کاتالان کلب نے دوسرے نمبر پر موجود حریف  ریئل  میڈرڈ پر۹؍ پوائنٹس کی واضح برتری حاصل کر لی ہے۔

 


ہنسی فلک کی ٹیم نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ ہسپانوی اسٹار فیران ٹوریس نے جنوری کے بعد اپنا پہلا گول اس وقت اسکور کیا جب ۱۸؍ سالہ ونگر الامین یمال نے کارنر کک کے ذریعے بہترین پاس دیا۔ یمال نے جلد ہی دوسرا جادوئی پاس اپنے بوٹ کے بیرونی حصے سے دیا، جسے ٹوریس نے گول میں بدل کر اسکور ۰۔۲؍گول  کر دیا۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں بارسلونا کا ایک گول آف سائیڈ کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا، جس کے فوراً بعد ایسپانیول کے پول لوزانو نے ایک زوردار ہٹ کے ذریعے گول کر کے اسکور ۱۔۲؍گول  کر کے میچ میں سنسنی پیدا کر دی۔

یہ بھی پڑھئے:جب آشا بھوسلے اوربریٹ لی کی جوڑی نے کرکٹ اور موسیقی کے شائقین کو مسحور کر دیا تھا


میچ کے اختتامی منٹس میں بارسلونا نے ایک بار پھر میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔ ۸۷؍ ویں منٹ میں لامین یمال نے گیند چھین کر اسے جال کی راہ دکھائی۔ متبادل کھلاڑی کے طور پر آنے والے مارکس راشفورڈ نے فرینکی ڈی جونگ کے کراس پر شاندار والی (Volley) کے ذریعے چوتھا گول اسکور کیا۔

یہ بھی پڑھئے:آشابھوسلے:ریڈیو پر پابندی تو دوردرشن نے بھی ہٹا دیا تھا، گیت کوایوارڈ ملا


بارسلونا کو منگل کے روز چیمپئن لیگ کے کوارٹر فائنل میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کا سامنا کرنا ہے، جہاں انہیں پہلے مرحلے کی ۰۔۲؍گول کی شکست کا بدلہ لینا ہے۔ اس اہم میچ کے باوجود کوچ ہنسی فلک نے پیڈری اور یامال جیسے اہم کھلاڑیوں کو پورے میچ میں میدان میں رکھا تاکہ لیگ میں ٹیم کی برتری برقرار رہے۔اس فتح کے ساتھ بارسلونا اب سات میچز باقی رہتے ہوئے انتہائی مستحکم پوزیشن میں ہے، جبکہ ریال میڈرڈ کی جیرونا کے خلاف ڈرا نے بارسا کی راہ مزید ہموار کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK