Inquilab Logo

کرکٹرس نے آزادی کی ۷۵؍ویں سالگرہ منائی

Updated: August 16, 2022, 11:54 AM IST | Agency | New Delhi

سوشل میڈیا کے ذریعہ سبھی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تصویر شیئر کی۔ مایہ ناز کرکٹر سچن تینڈولکر نے کہا: دل میں ترنگا، گھر پر بھی ترنگا

Sachin Tendulkar. Picture:INN
سچن تینڈولکر ۔ تصویر:آئی این این

شکھردھون، میتھالی راج، سچن تینڈولکر اور وراٹ کوہلی سمیت موجودہ اور سابق ہندوستانی کرکٹرس نےآزادی کی ۷۵؍ ویں  سالگرہ کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دینے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا او راپنے اپنے طریقے سے انہیں مبارکباد پیش کی۔ ہندوستانی ٹیم کی سابق کپتان میتھالی راج نے روایتی لباس میں پرچم لہراتے ہوئے ترنگے کے ساتھ  سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ہمارا جھنڈا ہمارا فخر ہے! ترنگے کی وجہ سے ہر ہندوستانی کے  دل میں خوشی  بھر جاتی ہے۔ آج میری رہائش گاہ پر ترنگا لہرانے کا موقع ملا۔  کرکٹ کے آئیکن سچن تینڈولکر نے اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہراتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کیا اور لکھا، ’’دل میں ترنگا، گھر پر بھی ترنگا۔‘‘ شکھر دھون، جو زمبابوے کے خلاف۱۸؍ اگست سے شروع ہونے والی ۳؍ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں ٹیم کا حصہ ہیں، نے ایک مختصر ویڈیو کے ساتھ قوم کے لئے  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ہندوستان کے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے لکھا’’۷۵؍ شاندار سال۔ اس پر فخر ہے۔ ہندوستانی بنیں۔ سب کو یوم آزادی مبارک۔ جئے ہند۔‘‘ ہندوستان کے سابق کرکٹر وی وی ایس لکشمن نے ٹویٹ کیا’’ ہماری قوم کی شان ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے! یوم آزادی کے موقع پر سب کیلئے محبت، امن اور خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں۔ ہندوستانی ہونے پر فخر ہے۔ جئے ہند!‘‘۔محمد کیف نے ٹویٹ کیا’’ میں ترنگے اور ہندوستان کی جرسی کی جادوئی طاقت کو جانتا ہوں، اس لئے میں یوم آزادی کی اہمیت کو پہچانتا ہوں۔ ہر گھر میں ترنگا، ہر دل میں ترنگا۔ سب کو ۷۵؍ ویں سالگرہ مبارک ہو، یہ ہمارا تہوار ہے۔‘‘ وریندر سہواگ نے لکھا ’’نہ پوچھو  زمانے کو کہ کیا میری کہانی  ہے، ہماری پہچان صرف یہ ہے کہ ہم ہندوستانی ہیں۔ ہر کرم اپنا کریں گے،  اے وطن تیرے لئے،دل دیا ہے جاں بھی دیں گےاے وطن تیرے لئے!! آپ سبھی کو یوم آزادی کیمبارکباد۔‘‘اس سے قبل دھونی نے یوم آزادی سے قبل انسٹاگرام پر اپنی تصویر تبدیل کی جس میں لکھا تھا، `قسمت میری ہے، میں ہندوستانی ہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK