رونالڈو کی النصرمیں شمولیت سے اس کی ڈجیٹل موجودگی۲ء۵؍ ملین سےبڑھ کر ریئل بیٹس کلب کے مساوی ۵ء۵۷؍ ملین سے زیادہ ہو گئی۔
EPAPER
Updated: June 14, 2025, 12:13 PM IST | Agency | Riyadh
رونالڈو کی النصرمیں شمولیت سے اس کی ڈجیٹل موجودگی۲ء۵؍ ملین سےبڑھ کر ریئل بیٹس کلب کے مساوی ۵ء۵۷؍ ملین سے زیادہ ہو گئی۔
آج کی فٹبال کی صنعت میں، اعلیٰ سطح کے کھلاڑیوں کی منتقلی کا نہ صرف کھیلوں کے میدانوں پر بلکہ تجارتی اور دیگرمضمرات کے ذریعے بھی جائزہ لیا جاتا ہے۔ ایک کھلاڑی کی دلچسپی، عالمی میڈیاکی توجہ پیداکرنے، تجارتی سامان کو فروغ دینے اور ٹکٹوں کی فروخت کی صلاحیت ٹرانسفر ویلیو کی پیمائش کیلئے مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ حالیہ دنوں میں مارکی (غیرملکی کھلاڑی)کی منتقلی جیسے نیمار کا پیرس سینٹ جرمین چھوڑنا، لیونل میسی کا بارسلونا کے بعد کا سفر یا کرسٹیانو رونالڈو کا یووینٹس میں منتقل ہونا سبھی کا اس کثیر جہتی عینک سے جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کے باوجود رونالڈو کا دسمبر۲۰۲۲ء میں النصر فٹبال کلب میں شامل ہونا الگ ہے۔ نہ صرف کھیلوں کے حصول کے طورپر بلکہ سعودی عرب کے فٹبال میں وسیع تر تبدیلی اور زیادہ وسیع طور پر، اس کی قومی پوزیشننگ کیلئے ایک اہم عنصر ہے۔
جب ان کی سعودی کلب میں شمولیت کے بارے میں پوچھا گیا تو رونالڈو نے تبصرہ کیاکہ ’’میں یہاں جیتنے کیلئے آیا ہوں۔ ٹرافی جیتنے کیلئے، النصر کلب کو بہتر بنانے کیلئے، سعودی پرو لیگ کو بہتر بنانے کیلئے، ثقافت کو تبدیل کرنے کیلئے۔‘‘یہ مضمون سی آر ۷(رونالڈو ) کےفٹبال پر اثرات کی وسعت کا جائزہ لیتا ہے، تجزیہ فٹبال کی معاشیات اور آن-پچ کارکردگی سے آگے بڑھاتا ہے۔
النصر کو بلند کرنا اور سعودی پرو لیگ کو تبدیل کرنا
رونالڈو کی آمد کا کلب کی سطح پر فوری اور قابل پیمائش اثر پڑا۔ النصر سعودی پرو لیگ (ایس پی ایل) میں الہلال اور الاتحاد سے پیچھے اور عالمی سطح پر ۷۴؍ واں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کلب تھا۔ رونالڈو کی کلب میں شمولیت کی وجہ سے اس کی ڈجیٹل موجودگی ۲ء۵؍ ملین سے بڑھ کر ریئل بیٹس کلب کے مساوی ۵ء۵۷؍ ملین سے زیادہ ہو گئی۔ اعدادوشمارمارچ کے ہیں۔ النصر اب برازیل کے کلب سی آر فلیمنگو کے بعد یورپ سے باہر دوسرا سب سے زیادہ فالو کیا جانے والا کلب ہے۔ اب وہ مداحوں کے لحاظ سے عالمی ٹاپ۲۰؍ میں بھی شامل ہے، ان کے ساتھ انٹر میلان، بوروسیا ڈورٹمنڈ یا اے ایس روما بھی ہیں۔
النصرفٹبال کلب کے ڈجیٹل فوٹ پرنٹ پر کھلاڑی کا اثر خاص طور پر قابل ذکر ہے۔ جب حالیہ برسوں کے دیگر ہائی پروفائل ٹرانسفرس کے مقابلے میں۲۰۲۳ء کے موسم گرما میں لیونل میسی اورنیمار جونیئر دونوں عالمی امیج کے کھلاڑی اور جن کی سوشل میڈیا پر وسیع رسائی ہے، نے پیرس سینٹ جرمین فٹبال کلب کو فٹبال کی ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں کلبوں میں شامل کرنے کے بعد اس کلب کو چھوڑ دیا۔ لیونل میسی انٹر میامی اور نیمار الہلال کلب میں شامل ہوگئے۔ ایک ماہ اور ایک سال کے بعد کی منتقلی کے بعد سوشل میڈیا فالوورس میں اضافے کے تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کے النصر میں جانے سے فالوورس میں میسی اور نیمار کے مشترکہ اثرات سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو کا اثر ایک کھلاڑی کا نہیں ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ ہے۔ ان کی آمد نے سعودی پرو لیگ کو ایک نازک موڑ پر فوری اعتبار اور رفتار فراہم کی، جس سے لیگ کو اعلیٰ درجے کی صلاحیت کیلئے ایک قابل عمل منزل کے طور پر پوزیشن میں لانے میں مدد ملی۔ ان کے دستخط کے بعد سعودی پرولیگ کلبوں نے ایک پرجوش مہم کا آغاز کیا، جس میں کریم بینزیما، نیمار، سادیو مانے، اینگولو کانتے اور بہت سے دیگر بین الاقوامی کھلاڑیوں کو اس لیگ نے راغب کیا جن میں سے کئی نے واضح طور پر رونالڈو سے متاثر ہوکر سعودی پرولیگ کی طرف قدم بڑھایا۔
برازیلی کھلاڑی نیمار نے سعودی پرو لیگ میں منتقلی پر کہا تھا کہ ’’ مجھے یقین ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے یہ سب شروع کیا ہے اور ہر کسی نے انہیں پاگل کہا تھا، آج، آپ دیکھتے ہیں کہ لیگ زیادہ سے زیادہ بڑھ رہی ہے۔‘‘لیگ کے ٹیلنٹ پول اور اسٹار پاور کو بڑھانے کیلئے رونالڈو نے اہم کردار ادا کیاہے۔سادیو مانے نے بھی مشترکہ اظہار خیال کیاکہ ’’کرسٹیانو رونالڈو ایک لیجنڈ ہیں اور سعودی لیگ میں ان کی موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ یہ منصوبہ کتنا پرجوش ہے۔‘‘