Inquilab Logo

رشبھ پنت کیلئےخطرے کی گھنٹی

Updated: January 24, 2020, 10:48 AM IST | Agency | Auckland

وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اب ٹیم انڈیا میں اپنا مقام محفوظ نہیں مان سکتے کیونکہ کپتان وراٹ کوہلی نے پارٹ ٹائم وکٹ کیپر لوکیش راہل کی حمایت کرکے ان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

رشبھ پنت ۔ تصویر : آئی این این
رشبھ پنت ۔ تصویر : آئی این این

آکلینڈ : وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اب ٹیم انڈیا میں اپنا مقام محفوظ نہیں مان سکتے کیونکہ کپتان وراٹ کوہلی نے پارٹ ٹائم وکٹ کیپر لوکیش راہل کی حمایت کرکے ان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔پنت کو حال کی ان کی مسلسل خراب کارکردگی کے باوجود  چیف سلیکٹر ایم ایس كے پرساد، کپتان وراٹ اور نائب کپتان روہت شرما کی حمایت مل رہی تھی لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف جمعہ کو ہونے والے پہلے ٹی ۔۲۰؍ میچ کی شام وراٹ نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں  واضح طور پر راہل کی حمایت کر  کے پنت کے سامنے مشکلیں کھڑی کر دیں۔ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں پنت کے زخمی ہونے کے بعد راہل نے وكٹ كيپنگ کی ذمہ داری سنبھالی اور وکٹ کے پیچھے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔وراٹ نے  کہا کہ ون ڈے سیریز کی طرح ٹی۔۲۰؍ سیریز میں بھی راہل وکٹ کیپر کے کردار میں ہوں گے۔ اگر ایسا ہے تو پھر پنت کو حتمی  ۱۱؍سے باہر بیٹھنا پڑ سکتا ہے۔وراٹ نے کہاکہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں جس طرح کی وكٹ كيپنگ راہل نے کی تھی اسے دیکھتے ہوئے انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ۔۲۰؍ سیریز میں وکٹ کیپر کے طور پر موقع دیا جا سکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK