• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میدویدیف اور جوکووچ یو ایس اوپن کے فائنل میں مدمقابل

Updated: September 10, 2023, 10:42 AM IST | Agency | New York

گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل میں میدویدیف نے کارلوس الکاراز کو اور جوکووچ نے بین شیلٹن کو شکست دے دی۔

Daniil Medvedev And Novak Djokovic .Photo. INN
ڈینیل میدویدیف اور نوواک جوکووچ۔ تصویر:آئی این این

یو ایس اوپن خطاب کے لئے دنیا کے تیسرے نمبر کے کھلاڑی روس کے ڈینیل میدویدیف کا مقابلہ۲۳؍ ​​گرینڈ سلیم جیتنے والے سربیا کے کھلاڑی نوواک جوکووچ سے ہوگا۔جوکووچ نے جمعہ کو یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں غیر سیڈیڈ امریکی بین شیلٹن کو۳۔۶، ۲۔۶، ۶۔۷؍سے شکست دے دی۔ اس سے قبل ڈینیل میدویدیف نے دفاعی چمپئن ہسپانوی کھلاڑی کارلوس الکاراز کو۶۔۷، ۱۔۶، ۶۔۳، ۳۔۶؍سے شکست دی۔
 ۳۶؍سالہ جوکووچ۳۶؍ویں مرتبہ گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچے ہیں اور اگر وہ یو ایس اوپن ٹائٹل جیت جاتے ہیں تو یہ پروفیشنل دور میں یو ایس اوپن جیتنے والے سب سے معمر کھلاڑی بن جائیں گے۔ جوکووچ اسی سال جنوری میں آسٹریلین اوپن اور جون میں فرنچ اوپن میں ٹرافیز جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔ اتوار کو جوکووچ کا مقابلہ ۲۰۲۱ء کے یو ایس اوپن کے چمپئن ڈینیل میدویدیف سے ہوگا۔ میدویدیف نے۲۰۲۱ء میں فلشنگ میڈوز کے فائنل میں جوکووچ کو شکست دے کر ان کی کیلنڈر سال گرینڈسلیم مکمل کرنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیاتھا۔
میدویدیف نے اپنے آن-کورٹ انٹرویو میں کہاکہ الکاراز کو ہرانا ایک خوشگوار تجربہ تھا۔ وہ نوجوان ہے اور پہلے سے ہی ۲؍ گرینڈ سلیم جیت چکا ہے، کئی ہفتوں تک دنیا کا نمبر ایک کھلاڑی رہا ہے، دیانتداری سے کہوں تو یہ کافی ناقابل یقین ہے اور میرے خیال میں اس سے پہلے کسی نے بھی ایسا نہیں کیا ہے۔ اس لئے اسے شکست دینے کیلئے آپ کو خود سے بہتر ہونے کی ضرورت ہے اور میں ایسا کرنے میں کامیاب رہا۔
جوکووچ کو ریکارڈ۲۴؍ ویں سنگلز ٹائٹل کا دعویٰ کرنے سے روکنے کےلئے میدویدیف کو معلوم ہے کہ انہیں ایک اور مافوق الفطرت کارکردگی کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے میچ اپ کے بارے میں کہا، ’’چیلنج یہ ہے کہ آپ ایک ایسے شخص کے طورپر کھیلیں جس نے۲۳؍ گرینڈ سلیم جیتے ہیں اور میرے پاس صرف ایک ہے۔ جب میں نے انہیں یہاں ۲۰۲۱ء کے فائنل میں شکست دی تو میں خود سے بہتر کھیلنے میں کامیاب ہوا اور اسے دُہرانے کی ضرورت ہےاورکوئی راستہ نہیں ہے۔‘‘
 جوکووچ کو یو ایس اوپن میں دوسری سیڈ ملی تھی اور اتوار کو جو بھی نتیجہ نکلے وہ الکاراز کو نمبر ون رینکنگ سے باہر کر دے گا۔ اگر جوکووچ ٹائٹل جیتتے ہیں تو وہ اوپن دور میں سب سے زیادہ سنگلز میجر چمپئن شپ جیتنے کے معاملے میں سیرینا ولیمز کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ جوکووچ نے کہاکہ ’’یہ تاریخ رقم کرنے کا ایک اور موقع ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK