جوناتھن ڈیوڈ کی ہیٹ ٹرک کی بدولت کنیڈا نے فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے گروپ مرحلے میں قطر پر۰۔۶؍گول سے تاریخی کامیابی حاصل کی۔
EPAPER
Updated: June 19, 2026, 12:45 PM IST | New York
جوناتھن ڈیوڈ کی ہیٹ ٹرک کی بدولت کنیڈا نے فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے گروپ مرحلے میں قطر پر۰۔۶؍گول سے تاریخی کامیابی حاصل کی۔
جوناتھن ڈیوڈ کی ہیٹ ٹرک کی بدولت کنیڈا نے فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے گروپ مرحلے میں قطر پر۰۔۶؍گول سے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ یہ کنیڈا کی ورلڈ کپ میں پہلی جیت ہے۔ میچ کا پہلا گول ۱۶؍ویں منٹ میں ریباؤنڈ پر کائل لارین نے کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ یہ ٹورنامنٹ میں ان کا دوسرا گول تھا۔ قطر کے گول کیپر محمود ابونادہ نے ڈیوڈ کے والی شاٹ کو پنچ کر کے روک دیا، لیکن گیند لارین کے پاس گری، جسے انہوں نے گول میں پہنچا دیا۔ اس کے بعد ڈیوڈ نے ۲۹؍ویں منٹ میں دائیں پاؤں سے شاندار والی مار کر برتری کو دُگنا کر دیا، جو ایک سال سے زیادہ عرصے میں اوپن پلے کے دوران ان کا پہلا گول تھا۔
احمد کو ۳۳؍ویں منٹ میں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ ریفری نے پہلے پنالٹی اسپاٹ کی طرف اشارہ کیا، لیکن ویڈیو ریویو کے بعد کنیڈا کو باکس کے ٹھیک باہر فری کک دی گئی اور احمد کو دیا گیا پیلا کارڈ ریڈ کارڈ میں بدل دیا گیا۔ پہلے ہاف کے اسٹاپج ٹائم میں کنیڈا نے ۰۔۳؍گول کی برتری حاصل کر لی، جب ڈیوڈ نے ۴۸؍ویں منٹ میں کراس بار سے ٹکرا کر آئی گیند پر گول داغ دیا۔
دوسرے ہاف کے شروع میں جب کونے کو وہ خطرناک نظر آنے والی چوٹ لگی تو کنیڈا کے کھلاڑی تشویش کے عالم میں ان کے گرد جمع ہو گئے اور مادیبو کو باہر نکالے جانے سے پہلے وہ واضح طور پر پریشان نظر آ رہے تھے۔ کونے کی جگہ پر آئے ناتھن سلیبا نے۶۴؍ویں منٹ میں فری کک پر گول کر کے اسکور ۰۔۴؍گول کر دیا۔ ۷۵؍ویں منٹ میں محمد منائی نے اپنے گول کیپر کو چکمہ دیتے ہوئے شاٹ کو اون گول میں بدل دیا۔
یہ بھی پڑھئے:پرکاش پڈوکون نے داماد رنویر سنگھ کی ’’دھرندھر‘‘ کو پُرتشدد قرار دیا
ڈیوڈ نے اسٹاپج ٹائم میں ہیٹ ٹرک مکمل کی اور اس ورلڈ کپ میں ایک میچ میں تین گول کرنے والے ارجنٹائنا کے لیونل میسی کے ساتھ شامل ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی میزبان کنیڈا نے جیت کے ریکارڈ مارجن کی برابری بھی کر لی، جو ۱۹۳۴ء میں اٹلی، ۱۹۵۰ء میں برازیل اور۱۹۷۸ء میں ارجنٹائنا کی چھ گول کی جیت کے برابر تھی۔ قطر کے خلاف کنیڈا کے گولوں کی تعداد، اس میچ سے پہلے ان کی پوری ورلڈ کپ تاریخ میں کیے گئے گولز کی تعداد سے دُگنی تھی۔ جیت کے بعد کنیڈا کے کوچ جیسی مارش نے چھ انگلیاں اٹھاتے ہوئے کہاکہ ’’اسے کوئی نہیں بھولے گا اور کوئی بھی کینیڈین اس دن کو نہیں بھولے گا۔ یہ ہر کسی کے لیے ایک انتہائی اہم لمحہ ہے یہ سمجھنے کے لیے کہ اس ملک میں ٹیلنٹ ہے، ذہنیت ہے، قوت ارادی ہے، اور ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو اس ملک کو خاص بناتی ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:اسرائیل نے غزہ میں ہولوکاسٹ کیاہے،لوکا شینکوکی تنقید
کینیڈین فٹ بال کے لیے ایک خواب جیسا موقع دوسرے ہاف میں مڈفیلڈر اسماعیل کونے کے پیر میں لگی چوٹ کے باعث ماند پڑ گیا۔ قطر کے عاصم مادیبو کی جانب سے کیے گئے ایک سنگین فاؤل کے بعد کونے کو کئی منٹ تک طبی امداد دی گئی، جس کے بعد انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ کینیڈا کے کوچ جیسی مارش نے بعد میں کونے کی چوٹ کی سنگینی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال لے جانے کے بعد ساسولو کے کھلاڑی کی سرجری کی جائے گی۔ مادیبو کو فاؤل کے لیے ریڈ کارڈ دکھایا گیا، جس کے بعد قطر کو پہلے ہاف میں ہمام احمد کو ریڈ کارڈ ملنے کے بعد نو کھلاڑیوں کے ساتھ میچ ختم کرنا پڑا۔ اس جیت کے ساتھ کنیڈا کے پوائنٹس بڑھ کر چار ہو گئے ہیں اور وہ گول کے فرق کی بنیاد پر سوئزرلینڈ سے آگے ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی کنیڈا کا ناک آؤٹ مرحلے میں مقام تقریباً یقینی ہو گیا ہے۔ بدھ کو وینکوور میں سوئزرلینڈ کے خلاف ہونے والے اپنے آخری گروپ میچ میں کنیڈا کی ٹیم کا دبدبہ رہے گا۔