جنوبی افریقہ کے بیٹر کونئنٹن ڈی کوک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لیا۔ کونئنٹن ڈی کوک کو پاکستان کے خلاف ٹی ۲۰؍ اور ون ڈےاسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ۲۰؍ اسکواڈس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: September 22, 2025, 6:56 PM IST | Johansburg
جنوبی افریقہ کے بیٹر کونئنٹن ڈی کوک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لیا۔ کونئنٹن ڈی کوک کو پاکستان کے خلاف ٹی ۲۰؍ اور ون ڈےاسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ۲۰؍ اسکواڈس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے بیٹر کونئنٹن ڈی کوک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لیا۔ کونئنٹن ڈی کوک کو پاکستان کے خلاف ٹی ۲۰؍ اور ون ڈےاسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ۲۰؍ اسکواڈس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز، پاکستان مکمل طور پر ہوم ایڈوانٹیج حاصل کرنے کا خواہشمند ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:پاکستان سے اب کوئی روایتی حریفانہ مقابلہ نہیں رہا:سوریہ کمار
کرکٹ جنوبی افریقہ کے مطابق ٹیسٹ کپتان ٹیمبا باؤما سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ پنڈلی میں انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوئے ہیں۔ ایڈن مارکرم ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کیشو مہاراج صرف دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ان کا ری ہیب مکمل ہونا باقی ہے جبکہ میتھیو بریٹزکی ون ڈے میں عبوری کپتان ہوں گے۔اس دورے میں جنوبی افریقی ٹیم ۲؍ ٹیسٹ،۳؍ ون ڈے اور۳؍ ٹی ۲۰؍ میچ کی سیریز کھیلے گی۔ جنوبی افریقہ ٹیسٹ ٹیم ۷؍ اکتوبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہو گی، روانگی سے قبل ٹیسٹ اسکواڈ۵؍ اور۶؍ اکتوبر کو پریٹوریا میں ٹریننگ کرے گا۔
ٹیمبا باؤما انجری مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کپتان ٹیمبا باؤما پنڈلی کی چوٹ کے باعث پاکستان کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ کرکٹ سائوتھ افریقہ (سی ایس اے)کے مطابق ٹیمباباؤما کو حالیہ انگلینڈ کے دورے کے دوران انجری ہوئی تھی اور انہیں مکمل طور پر صحتیاب ہونے کے لیے۸؍ ہفتوں کا درکار ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں ایڈن مارکرم قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ڈیوڈ ملر ٹی۲۰؍ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ میتھیو بریٹزکے کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔سائمن ہارمر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جو مارچ۲۰۲۳ء کے بعد پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے۔