ہندوستان کپتان سوریہ کمار یادو نے ایشیا کپ کے میچ کے بعد کہا کہ پاکستان سے اب روایتی حریفانہ مقابلہ نہیں رہا، ہند پاک میچ میں ہندوستان کی جیت کا تناسب تقریباً ۱۔۱۰؍ ہے۔
EPAPER
Updated: September 22, 2025, 5:41 PM IST | Dubai
ہندوستان کپتان سوریہ کمار یادو نے ایشیا کپ کے میچ کے بعد کہا کہ پاکستان سے اب روایتی حریفانہ مقابلہ نہیں رہا، ہند پاک میچ میں ہندوستان کی جیت کا تناسب تقریباً ۱۔۱۰؍ ہے۔
ہندوستان کپتان سوریہ کمار یادو نے ایشیا کپ کے میچ کے بعد کہا کہ پاکستان سے اب روایتی حریفانہ مقابلہ نہیں رہا، ہند پاک میچ میں ہندوستان کی جیت کا تناسب تقریباً ۱۔۱۰؍ ہے۔ ہندوستانی بلے باز سوریہ کمار یادو نے کہا ہے کہ اب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کو روایتی حریفانہ مقابلہ کہنا درست نہیں۔
یہ بھی پڑھیئے:ہندوستان بمقابلہ پاکستان: شعیب اختر نے امپائرنگ پر سوال کیا
ایشیا کپ سپر فور میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر دو ٹیمیں۱۵؍ سے۲۰؍ میچ کھیلیں اور اس دوران ریکارڈ تقریباً برابر ہو تو اسے حریفانہ مقابلہ کہا جا سکتا ہے لیکن اگر ایک ٹیم مسلسل جیت رہی ہو تو یہ حریفانہ مقابلہ نہیں رہتا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اگر اسکور۷۔۷؍ یا۷۔۸؍ ہو تو رقابت کہی جا سکتی ہے، لیکن اگر حساب۰۔۱۳؍ یا۱۔۱۰؍ ہو تو پھر یہ حریفانہ مقابلہ نہیں رہتا۔ ہم نے ان سے بہتر کرکٹ کھیلا۔ واضح رہے کہ اتوار کو ایشیا کپ کے سپر فور میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو ٹی۲۰؍ انٹرنیشنل کرکٹ میں مسلسل آٹھویں بار شکست دی ہے۔ پاکستان نے آخری بار ہندوستان کو ایشیا کپ۲۰۲۲ء میں دبئی میں ہرایا تھا۔
سوریہ کمار نے میچ کے ٹرننگ پوائنٹ کے بارے میں کہا کہ پہلی اننگز میں۱۰؍ اوورس کے بعد جب پاکستان۹۱؍ رن پر ایک آؤٹ تھا تو اس کے بعد کھیل کا رخ بدل گیا۔ ڈرنکس بریک کے بعد ہندستانی گیند بازوں نے لائن اور لینتھ تبدیل کی، زیادہ توانائی دکھائی اور پاکستانی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے نہ دیا۔ اگلے ۷؍ اوورس میں پاکستان صرف۳۸؍ رن ہی بنا سکا جو اس ٹورنامنٹ کے دوران۱۰؍ سے۱۷؍ اوورس میں کسی بھی ٹیم کا سب سے کم اسکور ہے۔ انہوں نے خاص طور پر شیوَم دوبے کی تعریف کی جنہوں نے پہلی بار اپنے ۴؍ اوور مکمل کیے اور دو اہم وکٹ حاصل کئے، جن میں صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان شامل تھے۔ دوبے کی شاندار بولنگ نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔