Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈیولیرس ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز میں کھیلیں گے

Updated: July 18, 2025, 12:57 PM IST | London

اس سال کی عالمی چمپئن شپ آف لیجنڈز(ڈبلیو سی ایل) میں ۴؍ سال بعد اے بی ڈیولیرس کی واپسی دیکھنے کو ملے گی، جس میں یوراج سنگھ، شکھر دھون، ہربھجن سنگھ، بریٹ لی، کرس گیل، کیرون پولارڈ اور ایون مورگن جیسے عالمی لیجنڈز شامل ہوں گے۔

South African player de Villiers. Photo: INN.
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈیولیرس۔ تصویر: آئی این این۔

اس سال کی عالمی چمپئن شپ آف لیجنڈز(ڈبلیو سی ایل) میں ۴؍ سال بعد اے بی ڈیولیرس کی واپسی دیکھنے کو ملے گی، جس میں یوراج سنگھ، شکھر دھون، ہربھجن سنگھ، بریٹ لی، کرس گیل، کیرون پولارڈ اور ایون مورگن جیسے عالمی لیجنڈز شامل ہوں گے۔ ڈبلیو سی ایل برمنگھم، نارتھمپٹن، لیسٹر اور لیڈز میں ۱۸؍جولائی سے ۲؍ اگست تک منعقد کیا جائے گا۔ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے منظور شدہ موسم گرما کے ایک عظیم الشان ایونٹ میں ماضی کے ہیروز کو اکٹھا کرے گا۔ جمعہ کو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کی چمپئن کا مقابلہ پاکستان چمپئن سے ہوگا۔ بالی ووڈ اداکار اور ڈبلیو سی ایل کے شریک مالک اجے دیوگن نے کہاکہ’’ ایز مائی ٹرپ میں بطور پریزنٹنگ پارٹنر شامل ہونا ڈبلیو سی ایل کیلئے ایک بہت بڑی جیت ہے۔ ان کا مضبوط کنزیومر کنیکٹ، ڈیجیٹل رسائی اور ہندوستانی کھیلوں کیلئے غیر متزلزل سپورٹ انھیں اس لیگ کیلئے مثالی پارٹنر بناتی ہے جو کرکٹ کی میراث کا جشن مناتی ہے۔ ہم ناقابل فراموش لمحات تخلیق کرنے کیلئےپُرجوش ہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK