Inquilab Logo

ویمنز پریمیر لیگ میں دہلی نے یوپی کو۹؍وکٹ سے روند دیا

Updated: February 28, 2024, 10:41 AM IST | Agency | Bengaluru

کپتان میگ لیننگ اور شیفالی ورما نے نصف سنچری بنائی۔ مریجان کاپ نے ۳؍وکٹ لے کر اہم رول ادا کیا۔

Marizanne Kapp. Photo: INN
ماریزان کپ۔ تصویر : آئی این این

کپتان میگ لیننگ ۵۱؍ اور شیفالی ورما کی ناقابل شکست۶۴؍ رن کی نصف سنچریوں کی بدولت دہلی کیپٹلس ویمنز نے ویمنز پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل ) کے چوتھے میچ میں پیر کو یوپی واریئرس ویمنز کو ۹؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ 
میگ لیننگ نے۴۳؍ گیندوں  پر ۶؍ چوکوں  کی مدد سے۵۱؍رن بنائے۔  شیفالی ورما نے ۴۳؍ گیندوں  پر ۶؍ چوکوں  اور۴؍ چھکوں  کی مدد سے ناقابل شکست۶۴؍ رن بنائے۔  جمائمہ روڈریگز نے ٹیم کیلئے وننگ چوکا لگایا۔  دہلی کیپٹلس نے۱۴ء۳؍ اوور میں  ایک وکٹ پر۱۲۳؍ رن بنا کر میچ جیت لیا۔  یوپی واریئرس کی جانب سے واحد وکٹ سوفی ایکل اسٹون کو ملا۔  اس سے پہلے شویتا سہراوت کی۴۵؍ رن کی اہم اننگز کی بدولت یوپی واریئرس نے دہلی کیپٹلس کو جیت کیلئے ۱۲۰؍ رن کا ہدف دیا تھا۔ 
 پیرکو دہلی کیپٹلس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔  بلے بازی کیلئے آئی یوپی کی شروعات بہت خراب رہی اوراس نے۱۶؍ کے اسکور پر اپنے ۳؍ وکٹ گنوا دیئے۔  دنیش ورندا صفر، تالیا میک گرا اور کپتان الیسا ہیلی ۱۳؍ رن کو مریجان کاپ نے آؤٹ کرکے ۵؍ویں  اوور تک پویلین بھیج دیا تھا۔  گریس ہیرس۱۷، کرن نوگیرے۱۰ ، پونم کھیمنار ۱۰، دپتی شرما ۵؍ اور ایکل اسٹون ۶؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں ۔  مریجان کاپ اور رادھا یادو کی شاندار گیند بازی کے سامنے یوپی کا کوئی بھی بلے باز کھڑا نہ ہو سکا۔ یوپی واریئرس کی کھلاڑی شویتا سہراوت نے۴۲؍ گیندوں  پر۵؍ چوکوں  اور ایک چھکے کی مدد سے۴۵؍ رن کی اننگز کھیلی۔  گوہر سلطانہ ۲؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں ۔  یوپی کی پوری ٹیم مقررہ۲۰؍ اوورس میں  ۹؍ وکٹ پر صرف۱۱۹؍ رن بنا سکی۔  دہلی کیلئے رادھا یادو نے ۴؍ وکٹ لئے۔  مریجان کاپ نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔  اروندھتی ریڈی اور اینابیل سدرلینڈ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK