Updated: March 22, 2026, 6:02 PM IST
| Mumbai
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نئے سیزن کے آغاز پر دہلی کیپٹلز اور پنجاب کنگز کی ٹیمیں اپنے ۱۸؍ سالہ طویل انتظار کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ جیو اسٹار کے پروگرام آئی پی ایل ٹوڈے لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے معروف مبصرین آکاش چوپڑا اور عرفان پٹھان نے دونوں ٹیموں کی حکمتِ عملی اور ماضی کی غلطیوں پر روشنی ڈالی۔
عرفان پٹھان اور آکاش چوپڑا۔ تصویر:آئی این این
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نئے سیزن کے آغاز پر دہلی کیپٹلز اور پنجاب کنگز کی ٹیمیں اپنے ۱۸؍ سالہ طویل انتظار کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ جیو اسٹار کے پروگرام آئی پی ایل ٹوڈے لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے معروف مبصرین آکاش چوپڑا اور عرفان پٹھان نے دونوں ٹیموں کی حکمتِ عملی اور ماضی کی غلطیوں پر روشنی ڈالی۔
آکاش چوپڑا نے دہلی اور پنجاب کی ماضی کی کارکردگی کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے لیے ٹیم میں استحکام کا ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’جو ٹیمیں زیادہ ٹرافیز جیتی ہیں، انہوں نے اپنے کھلاڑیوں اور کپتانوں پر بھروسہ کیا۔ پنجاب اور دہلی کے ساتھ مسئلہ یہ رہا ہے کہ ایک ٹیم نے ۱۵؍ اور دوسری نے ۱۷؍کپتان بدلے ہیں۔ جو ٹیمیں بار بار الٹ پھیر کرتی ہیں، وہ اکثر پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے رہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل ۲۰۲۶ء سے پہلے کیمرون گرین کا نام لے کر آر اشون نے نئی بحث چھیڑ دی
آکاش چوپڑا نے اس سال دہلی کیپٹلس کی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ میگا آکشن میں دہلی نے بہترین انتخاب کیے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ دہلی کے پاس ہر پوزیشن کے لیے بہترین متبادل موجود ہے۔اکشر پٹیل اور کلدیپ یادو جیسے اسپنرز کا متبادل پورے ملک میں ملنا مشکل ہے۔۲۰۱۹ء سے دہلی کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور اس بار وہ ٹائٹل جیتنے کے مضبوط امیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’دُھرندھر: دی ریونج ‘‘دیکھ کر پاکستان نے اسے تھرڈ کلاس قرار دیا
سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے دہلی کے ماضی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے اے بی ڈی ویلیئرز اور آندرے رسل جیسے بڑے کھلاڑیوں کو کھو کر غلطی کی تھی۔ تاہم، انہوں نے پنجاب کنگز کی نئی حکمتِ عملی کی تعریف کی، پنجاب نے شریس ایّر کو کپتان بنا کر اپنی سوچ میں واضح تبدیلی دکھائی ہے۔ گلین میکسویل جیسے کھلاڑیوں کو ریلیز کرنا اورعظمت اللہ عمرزئی و مارکس اسٹونس جیسے آل راؤنڈرز کو شامل کرنا درست سمت میں قدم ہے۔عرفان کے مطابق، پنجاب نے اب ایک متوازن پلیئنگ الیون بنانا سیکھ لیا ہے۔