• Mon, 13 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دہلی ہاف میراتھن : کینیا کے رنرز مٹاٹا اور رینگروک نے خطاب جیتے

Updated: October 13, 2025, 1:14 PM IST | Agency | New Delhi

 کینیا کے طویل فاصلے کے رنرز  الیکس نزیوکا مٹاٹا اور للیان کاسات رینگروک نے اتوار کو منعقدہ ویدانتا دہلی ہاف میراتھن میں بالترتیب مردوں اور خواتین کے ایلیٹ مقابلوں میں جیت حاصل کی۔

Alex Matata (above) and Lillian Cassatt Ringrock won the title. Photo: PTI
الیکس مٹاٹا (اوپر) اور للیان کاسات رینگروک نے خطاب جیتا۔ تصویر: پی ٹی آئی
 کینیا کے طویل فاصلے کے رنرز  الیکس نزیوکا مٹاٹا اور للیان کاسات رینگروک نے اتوار کو منعقدہ ویدانتا دہلی ہاف میراتھن میں بالترتیب مردوں اور خواتین کے ایلیٹ مقابلوں میں جیت حاصل کی۔ یہ دہلی ہاف میراتھن کا ۲۰؍واں سیزن تھا، جسے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ اس مقابلے کی کُل انعامی رقم۲؍لاکھ ۶۰؍ ہزار ڈالرہے۔
الیکس مٹاٹا، جو پچھلے سال دوسرے نمبر پر رہے تھے، نے ۵۹؍ منٹ ۵۰؍ سیکنڈ کا وقت نکال کر کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے بوئیلگن ٹیشاغر (ایک گھنٹہ ۲۲؍سیکنڈ) اور جیمز کپکوگی (ایک گھنٹہ ۵؍ سیکنڈ) کو پیچھے چھوڑا۔
 
الیکس مٹاٹا(اوپر)اورللیان کاسات رینگروک نے خطاب جیتا(پی ٹی آئی)
 
ہندوستانی زمرے میں مردوں کا خطاب ابھیشک پال(درمیان) نے جیتا
 
ہندوستانی رنزر کے زمرے میں پہلا مقام سیما(بیچ میں) نے حاصل کیا۔(پی ٹی آئی)
 
خواتین کے زمرے میںللیان کاسات رینگروک نے ایک گھنٹہ ۷؍ منٹ ۲۰؍سیکنڈ میں یہ دوڑ جیت کر خواتین کا خطاب اپنے نام کیا۔ایتھوپیا کی رنرز، ملال سیوم براتو (ایک گھنٹہ ۷؍ منٹ ۲۱؍ سیکنڈ) اور مُلٹ ٹیکلے (ایک گھنٹہ ۷؍ منٹ ۲۹؍سیکنڈ) بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر رہیں۔خواتین کے زمرے میںنوعمر ملال نے پُرجوش انداز میں اپنے آگے فنش لائن کی طرف دیکھا، اس امید پر کہ وہ اس فاصلے پر اپنی پہلی کوشش میں خطاب جیت لے گی۔ تاہم، متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے والی رینگروک نے ایتھوپیا سے صرف ایک سیکنڈ کم کے وقفہ سے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ ٹیکلے نے آٹھ سیکنڈ بعد پوڈیم مکمل کیا۔
تجربہ کار کینیا کے رنرز الیکس نزیوکا مٹاٹا اور للیان کاسات رینگروک نےویدانتا دہلی ہاف میراتھن کے ۲۰؍ویں ایڈیشن میں کینیا کی شاندار فتوحات کا ریکارڈ بنادیا۔ایونٹ کی تاریخ میں یہ صرف دوسرا  موقع ہے کہ کینیا کے رنرز نے ایک ہی ایڈیشن میں مردوں اور خواتین کے دونوں خطاب جیتے۔ فرانسس کیبیوٹ اور لائنتھ چیپکوروئی ۲۰۰۶ءمیں اس طرح کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ایتھلیٹ تھے۔
ہندوستانی زمرے  میں، ابھیشیک پال اور سیما سب سے تیز رہے۔ ابھیشیک پال نے ایک گھنٹہ ۴؍ منٹ ۱۷؍سیکنڈ اور سیما نے ایک گھنٹہ ۱۱؍منٹ ۲۳؍سیکنڈ کا وقت لیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK